روح کی بیماریاں اور ان کا علاج |
س کتاب ک |
|
حکایت روایت ہے کہ حضرت حسن بصری رحمۃاﷲ علیہ سے کسی نے شکایت کی قحط سالی کی یعنی بارش نہ ہونے کی۔ فرمایا:استغفار کرو۔ دوسرے نے شکایت کی تنگ دستی کی۔ فرمایا: استغفار کرو۔ تیسرے آدمی نے شکایت کی اولاد نہ ہونے کی۔ فرمایا: استغفار کرو۔ چوتھے نے شکایت کی کہ پیداوار زمین میں کم ہے۔ فرمایا: استغفار کرو۔ پس کہا گیا کہ آپ نے ہر شکایت کا ایک ہی علاج تجویز فرمایا تو یہ آیت تلاوت فرمائی: اسۡتَغۡفِرُوۡا رَبَّکُمۡ ؕاِنَّہٗ کَانَ غَفَّارًا ﴿ۙ۱۰﴾یُّرۡسِلِ السَّمَآءَ عَلَیۡکُمۡ مِّدۡرَارًا﴿ۙ۱۱﴾ وَّیُمۡدِدۡکُمۡ بِاَمۡوَالٍ وَّ بَنِیۡنَ وَ یَجۡعَلۡ لَّکُمۡ جَنّٰتٍ وَّ یَجۡعَلۡ لَّکُمۡ اَنۡہٰرًا ؎حضرت وحشیکے ایمان لانے کا قصہ ملّاعلی قاری رحمۃاﷲ علیہ مرقاۃ شرح مشکوٰۃ میں یہ قصہ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہماکی روایت سے نقل فرماتے ہیں کہ حضورصلی اﷲ علیہ وسلم نے ان کے پاس قاصد بھیجا کہ ان کو اسلام کی دعوت دے، پس یہ پیغام حضرت وحشی رضی اﷲعنہ نےکہلا بھیجا کہ مجھے آپ کس طرح دعوت اسلام دے رہے ہیں جب کہ آپ کے رب نے فرمایا: اِنَّ مَنْ قَتَلَ اَوْ زَنٰی اَوْ اَشْرَکَ یَلْقَ اَثَامًا یُّضَاعَفْ لَہُ الْعَذَابُ، وَاَنَا قَدْ فَعَلْتُ ہٰذَا کُلَّہٗ جو قتل اور زنا اور شرک کرے گا ایسے لوگوں کو دوگنا عذاب ہوگا، اور ہم نے تو یہ سب کیا ہے۔ پس حق تعالیٰ شانہٗ نے نازل فرمایا: اِلَّا مَنۡ تَابَ وَ اٰمَنَ وَ عَمِلَ صَالِحًا؎ ------------------------------