روح کی بیماریاں اور ان کا علاج |
س کتاب ک |
|
بعد حق تعالیٰ کے عاشقین ومحبین کی محبت کا سوال فرمایا اور اس کے بعد ان اعمال کا سوال فرمایا جو حق تعالیٰ کو محبوب ہیں پس اس تقدیم سے معلوم ہوا کہ اللہ والوں کی محبت کو اعمال پر بھی اوّلیت اور اہمیت حاصل ہے۔تقویٰ کی دولت اہل اللہ سے ملتی ہے صدر مفتی دیوبند حضرت مولانا محمود حسن گنگوہی رحمۃاﷲ تعالیٰ علیہ نے اس ناکارہ سے فرمایا کہ جمع الفوائد میں حضرت عبداللہ بن عمر رضی اﷲ تعالیٰ عنہما سے یہ روایت مروی ہے: لِکُلِّ شَیْ ءٍ مَعْدِنٌ وَمَعْدِنُ التَّقْوٰی قُلُوْبُ الْعَارِفِیْنَ؎ ہر شے اپنے کان سے ملتی ہے اور تقویٰ کی کان عارفین (اللہ والوں) کے قلوب ہیں۔ حضرت پرتاب گڑھی رحمۃاﷲتعالیٰ علیہ کا ایک سادہ سا شعر اس حقیقت کو خوب بیان کرتا ہے ؎ تنہا نہ چل سکیں گے محبت کی راہ میں میں چل رہا ہوں آپ مرے ساتھ آیئے ارشادات در بیان عاشقانِ حق از حضرت عارف مولانا رومی رحمۃ اﷲ علیہ بنگر ایشاں را کہ مجنون گشتہ اند ہمچو پروا نہ بوصلش کشتہ اند خواب را بگزار امشب اے پدر یک شبے در کوئے بے خواباں گزر مدح تو حیف ست با زندانیاں گویم اندر مجمع روحانیاں ------------------------------