روح کی بیماریاں اور ان کا علاج |
س کتاب ک |
|
تدبیراور دعا دونوں ہی ضروری ہیں بلکہ تدبیر کمزور بھی ہو تو بھی دعا سے کام بن جاتاہےیعنی ؎ دشمن اگر قوی است نگہبان قوی تراستاستغفار اور توبہ نہ کرنے سے مصائب دور نہ ہوں گے ہم جب تک حق تعالیٰ کو راضی نہ کریں گے مصائب دور نہ ہوں گے اور راضی کرنے کا نسخہ کامل استغفار ہے اور کامل توبہ ہے یعنی حقوق العباد اور حقوق اللہ کی پوری تکمیل شریعت کے مطابق ہو۔ علّامہ آلوسی رحمۃ اﷲ علیہ نے تفسیر روح المعانی میں ایک حدیث نقل فرمائی ہے جس سے واضح کیا گیا ہے کہ دنیا کے اکثر مصائب ہمارے معاصی کا نتیجہ ہیں۔معاصی اور مصائب کا ربط(تفسیرِ قرآن کی روشنی میں) حق تعالیٰ شانہٗ ارشاد فرماتے ہیں: فَمَنۡ یَّعۡمَلۡ مِثۡقَالَ ذَرَّۃٍ خَیۡرًا یَّرَہٗ ؕ﴿۷﴾ وَ مَنۡ یَّعۡمَلۡ مِثۡقَالَ ذَرَّۃٍ شَرًّا یَّرَہٗ ٪﴿۸﴾ ؎ جو شخص ایک ذرّہ بھی خیر کرے گا اس کو دیکھ لے گا اور جو شخص ایک ذرّہ بُرائی کا بھی عمل کرے گا اس کو دیکھ لے گا۔ بشرطیکہ اس وقت وہ خیر وشر باقی رہے ورنہ اگر کُفر سے وہ خیر فنا ہوچکی یا توبہ اور ایمان سے وہ شر زائل ہوچکا وہ اس میں داخل نہیں کیوں کہ وہ خیر خیر نہ رہی اور وہ شرشر نہ رہا جب مدارِ حکم نہ رہا حکم ثابت نہ ہوگا۔ (بیان القرآن) تفسیر روح المعانی میں علّامہ آلوسی رحمۃاﷲ علیہ فرماتے ہیں کہ جب یہ آیت نازل ہوئی وَمَنْ یَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّۃٍ شَرًّا یَّرَہٗتو حضرت ابوبکر صدیق رضی اﷲ عنہ ------------------------------