روح کی بیماریاں اور ان کا علاج |
س کتاب ک |
|
نالۂ غم بہ یاد حضرت شیخ پھولپوریفریادِ اختر دریادِ دلبر یہ نظم چھتاری منزل علی گڑھ میں لکھی تھی جب احقر حضرت اقدس پھولپوری رحمۃ اﷲ علیہ کے ہمراہ وہاں مہمان تھا۔ رہوں روزوشب گرچہ باغِ ارم میں وہ دونوں جہاں دیں عموم کرم میں کروں عیش گو ہر طرح کی نِعَم میں عطا ہفت اقلیم ہو ہر قدم میں مرے دل میں تیرا اگر غم نہیں ہے تو یہ ساری راحت کم از سم نہیں ہے بہت خوش نما ہیں یہ بنگلے تمہارے یہ گملوں کےجھرمٹ یہ رنگیں نظارے