روح کی بیماریاں اور ان کا علاج |
س کتاب ک |
|
یعنی جو اپنی آرزوؤں کو خدا کی رضا کے لیے توڑتا ہے اس کے درد بھرے دل سے دوسروں کو نور نہایت ملتا ہے۔حفاظتِ نظر کا انعام خالقِ نظر کی طرف سے پہلا انعام: حدیث شریف میں حضرت عبداﷲ بن مسعود رضی اﷲ عنہ سے مروی ہے کہ جو شخص آنکھوں کی حفاظت کرے گا (یعنی کسی ا جنبیہ عورت یا حسین لڑکے سے نگاہ کو محفوظ کرے اور نہ دیکھنے سے جو تکلیف ہو اُس کو برداشت کرے حق تعالیٰ کی رحمت سے) وہ قلب میں ایمان کی حلاوت پائے گا۔ سبحان اﷲ! کتنا عظیم انعام ہے۔ حق تعالیٰ کے تعلق کی مٹھاس وشیرینی کس قدر عظیم نعمت اور دولت ہے، دراصل یہ نعمت تو دونوں جہاں سے بڑھ کر ہے جو تھوڑی سی تکلیف کے بدلے میں عطا ہوتی ہے ؎