روح کی بیماریاں اور ان کا علاج |
س کتاب ک |
|
گناہ کے نقصانات مرتبہ: مخدومنا حضرت اقدس مولانا الشاہ محمد ابرار الحق صاحب دامت برکاتہم خلیفہ حضرت حکیم الامّت مولانا شا ہ اشرف علی صاحب تھانوی رحمۃ اللہ علیہ طاعت (نیکی) کے جو فائدے حاصل ہوتے ہیں، گناہ(یعنی اللہ تعالیٰ کی نافرمانی) کرنے سے وہ بسا اوقات ضایع ہوجاتے ہیں ۔ جیسا کہ ایک شخص پچیس سال تک سرکاری ملازمت پوری پابندی کے ساتھ انجام دیتا رہا ہو اور برابر ترقی ملتی رہی ہو اگر وہ کسی دن رشوت لیتا ہو اپکڑاجائے یا کسی کو قتل کردے تو اس کی نیک نامی جو حکام اور عوام میں تھی وہ جاتی رہتی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ سزاکابھی مستحق ہوتا ہے، اسی طرح اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کا معاملہ سمجھ لینا چاہیے مگر ایک بڑا فرق ہے کہ اللہ تعالیٰ کی ذات رحیم ورحمٰن ہے اس لیے کیسا ہی بڑا گناہ ہو تو بہ کرنے سے اُس کومعاف کردیتے ہیں ہر گناہ کی توبہ کا طریق الگ الگ ہے۔(حقوق الاسلام کو دیکھیے)گناہ کے نقصانات تفصیلی دیکھنے ہوں تو ’’جزاء الاعمال‘‘ کودیکھیے، یہاں مجملاً بعض نقصانات کو بیان کیا جاتاہے۔ کتاب ’’حیاۃ المسلمین‘‘ سے جو حضرت اقدس حکیم الامّت مولانا الشاہ محمد اشرف علی تھانوی نوّر اللہ مرقدہٗ کی تصنیف کی ہوئی ہے، اصلاحِ امت کے لیے بے نظیر کتاب ہے ، حضرت موصوف کی حیات میں سات آٹھ زبانوں میں ترجمہ ہوچکا، حضرت موصوف فرمایا کرتے تھے کہ میں اس کو اپنی نجات کا ذریعہ خیال کرتا ہوں، اس میں نوّے آیاتِ قرآنی، تین سو احادیث شریفہ کے مضامین کی شرح کی گئی ہے، بہت ہی سہل وسلیس عبارت میں۔حضرت موصوف فرماتے تھے کہ جتنی مشقت اس کتاب کےلکھنے میں ہوئی اتنی کسی کتاب میں نہیں ہوئی یعنی اس کے مضامین و عبارت کو سہل تر بنانے میں۔ حیاۃ المسلمین میں گناہوں کو جمع بھی فرمایا گیاہے۔ اب اصل کتاب کا مضمون نقل کیاجاتا ہے۔ گناہ ایسی چیز ہے کہ اگر اس میں سزانہ بھی ہوتی تب بھی یہ سوچ کر اس سے بچنا ضروری تھا کہ اس کے کرنے سے اللہ تعالیٰ کی ناراضگی ہوجاتی ہے۔ اگر دنیا میں کوئی