روح کی بیماریاں اور ان کا علاج |
س کتاب ک |
سمجھتے ہیں۔مردکے لیے (۱)بھائی کی بیوی(۲)بیوی کی بہن (۳)خالہ، پھوپھی ،ماموں اور چچا کی لڑکیاں(۴)ممانی(۵)چچی۔ عورت کے لیے (۱)بہن کا شوہر (۲) شوہر کا بھائی(۳)خالہ،ماموں،چچا اور پھوپھی کے لڑکے(۴)خالو (۵) پھوپھا۔ غیبت سے بچنے کا بہت زیادہ اہتمام چاہیے۔ اکثر حضرات کے روزے اس کی وجہ سے ضایع ہوجاتے ہیں۔ مضمون مرتّبہ احقر ’’اصلاح الغیبۃ‘‘ کو ملاحظہ کیجیے۔ بدنگاہی سے بچنے کا بہت زیادہ اہتمام چاہیے۔ یہ شیطان کا بہت بڑا زہریلا تیر ہے۔ اس سے طاعات کا نور سلب ہوجاتا ہے، قلب میں ایسی بڑی ظلمت پیدا ہوجاتی ہے جو بعض دفعہ استغفار سے بھی دور نہیں ہوتی ہے۔ بلکہ جب تک بدنگاہی کے موقع پر ضبط، حفاظتِ نظر سے کام نہ لیا جائے بدنظری کی ظلمت دور نہیں ہوتی ہے، اس کی اصلاح کے لیے عرضِ احقر کو بھی ملاحظہ کرنے کی ضرورت ہے ۔پردے کے متعلق خصوصی ہدایت حضرت مرشدنا ومولانا شاہ ابرار الحق صاحب مدظلہٗ کی دردمندانہ گزارش حضرات! آپ ایک پاؤ گوشت کو چیل کے خوف سے اور ایک سوکے نوٹ کو جیب کتروں کے خوف سے اور روٹیوں کو چوہوں کے خوف سے اسی طرح ایک پاؤ دودھ کو بلّی کے خوف سے چُھپاکر رکھتے ہیں جب کہ ان میں خود سے اُن کے اُچک لینے والوں کے پاس جانے کی صلاحیت بھی نہیں اور ان کے اُچک لینے کے کچھ دیر بعد اُن سے اگر واپس مل جائے تو گوشت میں اور نوٹوں میں کوئی عیب بھی نہیں پیدا ہوتا برعکس عورتوں میں خود سے اہل شر کی طرف کھنچ جانے کی صلاحیت ہے اور واپس لینے کے بعد ایسی عیب دار سمجھی جاتی ہیں کہ تمام خاندان کی گردنیں نیچی ہو جاتی ہیں۔ پس جن لوگوں کے نزدیک عورتوں کی عزت ایک پاؤ گوشت اور سو کے نوٹ کے برابر بھی نہیں اُن سے ہم کو کچھ نہیں کہنا چاہیے، باقی وہ حضرات جن کو اپنی بہو، بیٹیوں اور بیویوں کی عزت کا احساس ہے وہ شرعی پردے کا اہتمام اپنے گھروں پر شروع کردیں۔