روح کی بیماریاں اور ان کا علاج |
س کتاب ک |
|
ارشادحضرت مرشدنا مولانا شاہ ابرار الحق صاحب دامت برکاتہم جوحضرات باضابطہ اصلاحِ نفس کا تعلق کسی بزرگ سے نہیں رکھتے ہیں لیکن اہل اﷲ سے مانوس ہیں اور محبت رکھتے ہیں اور ان کی مجالس میں آنا جانا رکھتے ہیں تو ایسے حضرات کو حسب ذیل معمولات شروع کرادیناچاہیے: ۱) ایک تسبیح لَا اِلٰہَ اِلَّااللہُ۔ ۲) ایک تسبیح اَللہ اَللہ۔(یعنی ذکرِ اسمِ ذات) ۳) ایک تسبیح درود شریف۔ ان معمولات کی برکات وانوار سے ان کےقلوب کو حق تعالیٰ کی طرف توجہ اور تعلق میں اضافہ اور ترقی محسوس ہوگی اور ان شاء اﷲ تعالیٰ! پھر وہ باضابطہ اصلاح کی فکر محسوس کرنے لگیں گے۔ یہ اکسیر نسخہ ہے اور حق تعالیٰ نے ہمارے قلب میں یہ بات ڈالی ہے ۔ ابرار الحق عفا اﷲ عنہ الحمد ﷲ! کہ یہ کتابمکمل ہوگئی اور اختتام پر حضرت مرشدنا شاہ ابرار الحق صاحب دامت برکاتہم کا اصلاح ِاُمت کے لیے عجیب التاثیر اور آسان نسخہ بھی افادیتِ عامہ کی نیت سے منسلک کردیا گیا ہے۔ حق تعالیٰ اپنی رحمت سے قبول و نافع فرمائیں، آمین۔ ناظرین کرام سے عموماً اور حضرت مرشدنا دامت برکاتہم سے خصوصاً عاجزانہ درخواست ہے کہ اس نااہل عبد کے لیے حق تعالیٰ کی رضائے دائمی، حسنِ خاتمہ اور مغفرتِ کاملہ کی دُعا فرما کر ممنون فرمائیں۔ محمد اخترؔ عفا اﷲ عنہ ۶؍ذیقعد ۱۳۹۷ھ