روح کی بیماریاں اور ان کا علاج |
س کتاب ک |
|
مسئلۂ اسبالِ ازار احادیثِ رسُول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کی روشنی میں اسبالِ ازار یعنی ٹخنے سے نیچے لنگی یا پائجامہ پہننا۔ یہ فعلِ بد اور مکروہ انگریزوں نے ہمارے اندر پھیلایا ہے اور اب اکثر مسلمان اس بُرائی کو بُرا سمجھنے کے لیے تیار نہیں اور ظلم یہ ہے کہ ٹخنے سے اونچا لنگی یا پائجامہ پہننے والے کو بے وقوف اور حقیر اور دقیانوسی قرار دیتے ہیں۔ اس نادانی پر جس قدر بھی افسوس ہو کم ہے کہ عیب کو ہُنر اور ہُنر کو عیب سمجھا جاوے۔ اس مختصر رسالے میں احقر صحاحِ ستہ کی احادیث اور ان کے شروح کے حوالے سے اس بُرائی کی اصلاح کے لیے مستند مضامین جمع کررہا ہے۔ اللہ تعالیٰ اس کو اُمتِ مسلمہ کے لیے نافع اور شرفِ قبول فرمائیں اور احقر کی نجات کے لیے اپنی رحمت کا بہانہ بنائیں، آمین۔ رحمتِ حق بہانہ می جوید رحمتِ حق بہا نمی جویداسبالِ ازار کے جرم پر چار عذاب کی وعید عَنْ اَبِیْ ذَرٍّ عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ: ثَلَا ثَۃٌ لَا یُکَلِّمُہُمُ اللہُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ وَلَا یَنْظُرُ اِلَیْہِمْ وَلَا یُزَکِّیْہِمْ وَلَہُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ ،فَقَالَ: فَقَرَاَہَا رَسُوْلُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ثَلَا ثَ مَرَّاتٍ، قَالَ اَبُوْ ذَرٍّ: خَابُوْا وَخَسِرُوْا، مَنْ ہُمْ یَا رَسُوْلَ اللہِ ، قَالَ: اَلْمُسْبِلُ وَالْمَنَّانُ وَالْمُنْفِقُ سِلْعَتَہٗ بِالْحَلِفِ الْکَاذِبِ ؎ ------------------------------