روح کی بیماریاں اور ان کا علاج |
س کتاب ک |
|
فدا کردیتا اگر اُس کے پاس ہوتی لیکن خدا کے خوف سے اور رضائے حق کی خاطر وہ ایسے چاند و سورج جیسے حسینوں سے نگاہوں کو بچاتا ہے اور اُن کے عشق سے دست بردار ہوتا ہے تو ایک سلطنت نہیں نہ جانے کتنی سلطنتیں راہِ حق میں اُس نے گویا قربان کردیں بس مفت میں عشّاق طبع حضرات کو اس مجاہدے کی برکت سے اتنا رفیع مقام میدانِ محشر میں ان شاء اﷲ تعالیٰ ہاتھ لگے گا ؎ توڑ ڈالے مہہ و خورشید ہزاروں ہم نے تب کہیں جا کے دکھایا رخِ زیبا تو نےحکایت احقر مؤلف عرض کرتا ہے کہ میرے ایک پیر بھائی نے جو عالم نہیں ہیں ایک دن مجھ سے کہا کہ جب نامحرم عورتوں سے آنکھیں نیچی کرلیتا ہوں تو دل میں عجیب خوشی معلوم ہوتی ہے۔ میں نے کہا صدق اللہ و رسولہ صلی اللہ علیہ وسلم۔ نبی اکرم صلی اﷲ علیہ وسلم نے جو بشارت اس عمل پر دی ہے کہ ایسے شخص کو اس وقت ایمان کی حلاوت عطا ہوتی ہے آپ کو یہ خوشی اس حلاوت سے محسوس ہوئی لیکن آپ چوں کہ عالم نہیں تھے اِس لیے اِس حلاوت کی تعبیر آپ نے خوشی سے کی ہے۔ احقر کو اُن کی اِس بات سے بہت لطف آیا۔ حضرت عارف رومی رحمۃ اﷲ علیہ نے ارشاد فرمایا ؎ اے دل ایں شکر خوشتر یا آنکہ شکر سازد اے دل ایں قمر خوشتر یا آنکہ قمر سازد اے دل!یہ شکر زیادہ شیریں ہے یا وہ جو شکر کو پیدا کرنے والا ہے۔ جو کھیتوں میں گنے کے اندر رس پیدا کرے اُس کے نام میں بھلا رس نہ ہو اﷲ اکبر ؎ اﷲ اﷲ ایں چہ شیریں ست نام شیر و شکر می شود جانم تمام