روح کی بیماریاں اور ان کا علاج |
س کتاب ک |
|
۹) اِنَّ رَبَّکَ لَبِالۡمِرۡصَادِ ﴿ؕ۱۴﴾؎ بے شک آپ کا ربّ نافرمانوں کی گھات میں ہے۔احادیثِ نبویہﷺ (اقتباس اور اختصار کے ساتھ) ۱) حضور صلی اﷲ علیہ وسلم فرماتے ہیں غیر عورت کی طرف دیکھنا آنکھوں کا زنا ہے، اور شہوت انگیز باتیں سننا جو زنا کی رغبت پیدا کریں یہ کان کا زنا ہے، اور زبان سے غیرمحرم عورتوں سے گفتگو کرکے خوش ہونا یہ زبان کا زنا ہے، اور ہاتھوں سے نا محرم عورتوں یاخوبصورت لڑکوں کو چھونا یہ ہاتھ کا زنا ہے، اور پاؤں سے اُن کی طرف چل کر جانا پاؤں کا زنا ہے،اوردل توحرام کاری کی آرزو اور چاہ کرتا ہے اور شرم گاہ اس چیز کی تکذیب یا تصدیق کرتی ہے۔؎ اعضا کی سرحدوں کی حفاظت ہی سے دل کا دارالخلافہ بھی محفوظ ہوگا، جس ملک کا بارڈر محفوظ نہیں اُس کا ہیڈ کوراٹر بھی محفوظ نہیں۔ ۲)حضورصلی اﷲ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ راستوں پر بیٹھنے سے اجتناب کرو اور اگر بضرورت بیٹھنا ہی ہو تو راستے کا حق ادا کرو۔ صحابہ رضوان اﷲ علیہم اجمعین نے عرض کیا کہ یارسول اﷲ!(صلی اﷲ علیہ وسلم) راستے کا کیا حق ہے؟ آپ صلی اﷲ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ نظریں نیچی رکھنا، کسی کو ایذا نہ دینا، سلام کا جواب دینا، امر بالمعروف اور نہی عن المنکر یعنی بھلی بات کا حکم دینا اور بُرائیوں سے روکنا۔؎ ۳) حضرت جریر رضی اﷲ عنہ نے دریافت کیا:یا رسول اﷲ! (صلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم) اچانک نظر کا کیا حکم ہے؟ارشاد فرمایا کہ اِصْرِفْ بَصَرَکَ؎ اپنی نگاہ کو پھیرلو۔ ------------------------------