روح کی بیماریاں اور ان کا علاج |
س کتاب ک |
|
مدتوں خونِ جگر نے گرچہ دل بسمل کیا مجھ کو ان محرومیوں نے محرمِ منزل کیا ترے ہاتھ سے زیرِ تعمیر ہوں میں مبارک مجھے میری ویرانیاں ہیں چھٹا انعام:یہ ہے کہ کافر کی تلوار سے تو ایک مرتبہ شہادت ہوتی ہے اور مجاہدہ ختم ہوجاتا ہے اور نفس کے ان مجاہدات میں ایک عمر بسر کرنی ہوتی ہے ۔ نبی اکرم صلی اﷲ علیہ وسلم نے کافروں سے جہاد کو جہادِ اصغر اور نفس سے جہاد کو جہادِ اکبر ارشاد فرمایاہے۔ جہادِ اصغر میں جب کافروں کی تلوار سے مومن شہید ہوتا ہے تو اس کا خون دُنیا کے لوگوں کو بھی نظر آجاتا ہے لیکن خواہشاتِ نفس کی گردن پر امرِالٰہی کی تلوار سے جو عمر بھر معنوی باطنی شہادت ہوتی رہتی ہے اس خون کو سوائے خدائے پاک کے کوئی نہیں دیکھتا۔ مثال کے طور پر جب کسی حسین کا سامنا ہو اور عاشقِ حق نے اپنی آنکھیں باوجود تقاضائے شدید کے اُس سے ہٹالیں اور آگے بڑھ گیا اور بزبانِ حال آسمان کی طرف دیکھ کر بارگاہِ کبریا میں یہ عرض کیا ؎ بہت گو ولولے دل کے ہمیں مجبور کرتے ہیں تری خاطر گلے کا گھونٹنا منظور کرتے ہیں حاصل یہ کہ تمام عمر یہ اندرونی زخم اگرچہ مخلوق سے پوشیدہ ہیں مگر حق تعالیٰ کے علم میں ہے کہ ہمارا بندہ ہماری رضا میں کس طرح لہو پی رہا ہے اور زخم پر زخم دل پر کھا رہا ہے۔ سینے کے یہ زخم میدانِ محشر میں ان شاء اﷲآفتاب سے زیادہ روشن ہوں گے ؎ داغِ دل چمکے گا بن کر آفتاب لاکھ اُس پر خاک ڈالی جائے گی (مجذوب رحمۃاﷲ علیہ) اشعار ازمؤلف ؎