روح کی بیماریاں اور ان کا علاج |
س کتاب ک |
|
پانچواں انعام:یہ ہے کہ جب کوہِ طور پر حق تعالیٰ نے تجلّی فرمائی تو کوہِ طور ٹکڑے ٹکڑے ہوگیا حضرت عارف رومی رحمۃاﷲ علیہ فرماتے ہیں کہ ؎ بر برون کوہ چو زد نورِ صمد پارہ شد تا در درونش ہم زند جب حق تعالیٰ کی تجلّی کوہِ طور کی سطح ظاہر پر ہوئی تو غلبۂشوق سے ٹکڑے ٹکڑے ہوگیا تاکہ نورِ حق اُس کے باطن میں بھی داخل ہوجاوے۔ گویا اس پہاڑ نے پھٹ کر اور ٹکڑے ہوکر بزبانِ حال بارگاہِ کبریا میں یہ عرض کیا ؎ آجا مری آنکھوں میں سما جا مرے دل میں پس جب مومن اپنی آنکھوں کو بار بار ا جنبیہ عورتوں سے اور حسین لڑکوں سے بچانے کی مشقت کو برداشت کرتا ہے اور قلب کو بھی اُن کے تصور و خیال سے لذّت لینے سے روکتا ہے یعنی قصداً اُن کے تصورات اور خیالات سے اپنے قلب کو محفوظ رکھتا ہے تو نفس پر یہ امر سخت ناگوار ہوتا ہے اور دل ان مجاہدات کے صدمات سے ٹکڑے ٹکڑے ہوجاتا ہے جس سے حق تعالیٰ کا نور اُس کے قلب کے اندر گہرائی میں داخل ہوجاتا ہے اور ایسے شخص کے قرب کا مقام نہ پوچھیے۔ اشعار ازمؤلف ؎