روح کی بیماریاں اور ان کا علاج |
س کتاب ک |
|
جس زندگی میں غم کی کوئی داستاں نہ تھی وہ زندگی حرم کی کبھی پاسباں نہ تھی اے دوست مبارک ہوں تجھے دل کی حسرتیں تجھ پر برس رہی ہیں تیرےرب کی رحمتیں ساتواں انعام:نظر کی حفاظت میں یہ ہے کہ تمام عمر کے اس مجاہدے سے ایسے آدمی کا دل ٹوٹا ہوا رہتا ہے، اور غم زدہ ٹوٹے ہوئے دل سے مناجات اور دُعا میں خاص لذّت عطا ہوتی ہے اور خاص اثر عطا ہوتا ہے ؎ اے ٹوٹے ہوئے دل تری فریاد کا عالم اے ٹوٹے ہوئے دل پہ نگاہِ کرم انداز (اختر) بارگاہِ حق میں قربِ اعلیٰ کے ساتھ ان کی دُعا نہایت درد سے نکلتی ہے جس سے حجاباتِ عالم باقی نہیں رہتے ؎ نگاہِ عشق تو بے پردہ دیکھتی ہے اُنہیں خرد کے سامنے اب تک حجابِ عالم ہے (اصغر) گزرتا ہے کبھی دل پر وہ غم جس کی کرامت سے مجھے تو یہ جہاں بے آسماں معلوم ہوتا ہے اُنہیں ہر لحظہ جانِ نوعطا ہوتی ہے دُنیا میں جو پیشِ خنجرِ تسلیم گردن ڈال دیتے ہیں ہائے کیا جانے وہ آہوں کی نزاکت کی لچک جس نشیمن پر نہ ہو برقِ حوادث کی چمک آٹھواں انعام: مجاہدات کے غم سے دل نرم ہوجاتا ہے اور ایسے دل کی زمین