روح کی بیماریاں اور ان کا علاج |
س کتاب ک |
|
بس ہمت اور تقویٰ کا اہتمام رکھے تو ان شاء اﷲ تعالیٰ محفوظ رہے گا۔ ۱۸) حضور صلی اﷲ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ عورت جب سامنے آتی ہے تو شیطان کی صورت میں (یعنی اُس کا سامنا اور اُس کا پیچھا دونوں دل کو اور ایمان کو خراب کرتا ہے) پس جب کسی شخص کی نظر کسی عورت پر پڑجاوے اور اس کا خیال آئے تو اپنی اہلیہ سے صحبت کرلے اس عمل سے اُس کے نفس کا بُرا تقاضا دفع ہوجاوے گا۔؎ ایک اور حدیث میں یہ الفاظ بھی آئے ہیں اِنَّ الَّذِیْ مَعَھَا مِثْلُ الَّذِیْ مَعَھَا؎ یعنی جو تمہاری بیوی کے پاس ہے وہ بھی مثل اُس چیز کے ہے جو اُس اجنبیہ کے پاس ہے۔ ۱۹) مَنْ عَشِقَ وَکَتَمَ وَعَفَّ ثُمَّ مَاتَ فَھُوَ شَھِیْدٌ؎ جو شخص عاشق ہوا اور اپنے عشق کو چھپایا اور عفیف رہا (یعنی نہ آنکھ سے دیکھتا ہے، نہ ہاتھ سے خط لکھتا ہے، نہ پاؤں سے جاتا ہے اس کی گلی میں، نہ دل میں قصداً اُس کا خیال لاتا ہے) اور اِس ضبط و گھٹن سے مرگیا تو وہ شہید ہے۔ 20) اَلنِّسَاءُ حَبَائِلُ الشَّیْطَانِ لِاَنَّہٗ یَصْطَادُ بِھِنَّ الرِّجَالَ وَیَجْعَلُھُنَّ اَسْبَابًالِّاِغْوَائِھِمْ؎ حضور صلی اﷲ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ عورتیں شیطان کی جال ہیں (حبائل کے معنیٰ پھندا اور جال ) یعنی شیطان عورتوں کے ذریعے سے مَردوں کا شکار کرتا ہے۔ 21) حضرت عبداﷲ بن مسعود رضی اﷲ عنہ سے روایت ہے: اِنَّ النَّظَرَ سَھْمٌ مِّنْ سِھَامِ اِبْلِیْسَ مَسْمُوْمٌ مَنْ تَرَکَھَا مَخَافَتِیْ اَبْدَلْتُہٗ اِیْمَانًا یَّجِدُ حَلَاوَتَہٗ فِیْ قَلْبِہٖ؎ ------------------------------