روح کی بیماریاں اور ان کا علاج |
س کتاب ک |
|
رائے اکابر علمائے کرام ومشایخِ عظام برائے تصانیف حضرت مولانا حکیم محمد اختر صاحب رائے عالی حضرت مولانا ومرشدنا شاہ ابرارالحق صاحب مد ظلہ العالی خلیفہ حضرت حکیم الامّت مولانا شاہ محمداشرف علی صاحب تھانوی بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ، اَمَّا بَعْدُ کتاب’’معارفِ مثنوی‘‘ کو مختلف مقامات سے دیکھا۔ ماشاء اللہ! مثنوی شریف کی خوب تشریح کی ہے، گاہ بگاہ اس کو اپنے یہاں بعد عصر سناتا بھی ہوں۔ اس بات سے بہت ہی مسرت ہے کہ اکابر علمائے کرام نے بھی اس کو پسند فرمایا اور یہاں کے بعض اکابر ہندوستان میں اس کی طباعت واشاعت کے خواہش مند ہیں، اللہ تعالیٰ اس کو قبول فرماویں اور لوگوں کو اس سے منتفع ہونے کی توفیق بخشیں۔ ابرار الحق ۲۲؍صفر المظفر ۱۳۹۵ھ