روح کی بیماریاں اور ان کا علاج |
س کتاب ک |
|
اور عُکاف رضی اﷲتعالیٰ عنہ کو نکاح نہ ہونے کے سبب شیطان کا بھائی فرمایا۔ نیز ارشاد فرمایا کہ صالحین پر شیطان کا سب سے بڑا ہتھیار عورتیں ہیں۔؎ (پھر حضرت عُکاف رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے نکاح کرلیا) فائدہ: اِس حدیث میں نکاح کی ترغیب ہے اور نکاح نہ کرنے کے فتنوں کا ذکر ہے۔ لیکن نکاح سے مجبور لوگوں کے لیے دوسری روایت میں علاج روزہ مذکور ہے۔ ۱۴)حضور صلی اﷲ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ وہ شخص مسکین ہے، وہ شخص مسکین ہے جس کی بیوی نہ ہو۔ لوگوں نے عرض کیا کہ وَاِنْ کَانَ کَثِیْرَالْمَالِ اگرچہ مال کثیر رکھتا ہو؟ آپ صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا اگرچہ مال کثیر رکھتا ہو ۔ پھر فرمایا: وہ عورت مسکینہ ہے جس کا شوہر نہ ہو۔ لوگوں نے عرض کیا وَاِنْ کَانَتْ کَثِیْرَۃَ الْمَالِ اگرچہ مال کثیر رکھتی ہو؟ ارشاد فرمایا: اگرچہ مال کثیر رکھتی ہو۔؎ ۱۵) حضور صلی اﷲ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ دُنیا پونجی ہے اور دُنیا کی بہترین دولت نیک عورت ہے۔؎ ۱۶)حضور صلی اﷲ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ عورتوں کے صرف حُسن کو دیکھ کر یا صرف مال دیکھ کر نکاح نہ کرو کیوں کہ ہوسکتا ہے حُسن اُس کو بُرائی کی طرف لے جاوے اور مال اُس کو سرکش اور بدتمیز کردے۔ پس نکاح میں دین کو مقدم رکھو۔ یعنی دین دارعورت سے نکاح کرو۔؎ 17) حضور صلی اﷲ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مَنْ تَزَوَّجَ فَقَدِ اسْتَکْمَلَ نِصْفَ الْاِیْمَانِ فَلْیَتَّقِ اللہَ فِیْ النِّصْفِ الْبَاقِیْ؎ جس شخص نے نکاح کرلیا اُس نے بےشک نصف ایمان مکمل کرلیا اور نصف باقی میں اﷲ تعالیٰ سے ڈرتا رہے۔ فائدہ: نکاح سے دل کو سکون رہتا ہے اور شرم گاہ کی حفاظت آسان ہوجاتی ہے ۔ ------------------------------