روح کی بیماریاں اور ان کا علاج |
س کتاب ک |
|
بے ریش لڑکوں کی طرف نظر مت کرو کیوں کہ اُن کے حُسن میں حوروں کی جھلک ہے۔ (جس سے قلب کو کشش ہوتی ہے اور اُس سے اندیشہ فتنہ کا ہوتا ہے) فائدہ: بعض بے علم یا بد دین صوفیوں اور نقلی دُرویشوں نے بے ریش لڑکوں سے محبت اور شہوت پرستی کو شغل عیش بنا رکھا ہے اور بعض نے ذریعہ قربِ الٰہی سمجھ رکھا ہے۔لڑکوں سے شہوت پرستی گناہِ کبیرہ اور حرام ہے لیکن حرام فعل کو ذریعہ قربِ الٰہی سمجھنا تو سخت ضلالت اور کفر ہے۔ ۸) حضرت جابر رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسولِ اکرم صلی اﷲ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اِنَّ اَخْوَفَ مَا اَخَافُ عَلٰی اُمَّتِیْ عَمَلُ قَوْمِ لُوْطٍ؎ سب سے زیادہ خوف جو میں اپنی اُمت پر کرتا ہوں وہ قومِ لوط کا عمل ہے۔ ۹)حضرت عبداﷲ بن عباس و حضرت ابو ہریرہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہم سے روایت ہے کہ رسولِ اکرم صلی اﷲ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مَلْعُوْنٌ مَّنْ عَمِلَ قَوْمَ لُوْطٍ؎ جس شخص نے قومِ لوط کا عمل کیا وہ ملعون ہے۔ (خدا کی رحمت سے دُوری کو عربی میں لعنت کہتے ہیں) ۱۰)حضرت ابو بکر صدیق رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے قومِ لوط والے عمل کے فاعل و مفعول پر دیوار گرا کر ہلاک کردیا۔ ۱۱)حق تعالیٰ نظرِ رحمت سے نہ دیکھے گا ایسے شخص کی طرف جس نے کسی مرد کے ساتھ بدفعلی کی یا اپنی بیوی کے پائخانے کے مقام سے شہوت پوری کی۔؎ ۱۲)ایک جوان شخص نے بارگاہِ رسالت میں حاضر ہوکر عرض کیا یا رسول اﷲ!(صلی اﷲ علیہ وسلم) مجھے زنا کی اجازت دی جاوے۔آپ صلی اﷲ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا ------------------------------