روح کی بیماریاں اور ان کا علاج |
س کتاب ک |
|
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ اچانک نظر معاف تو ہے مگر اس نظر کو جمانا حرام ہے، فوراً اس اجنبیہ یا لڑکے سے نظر کو پھیر لیناچاہیے۔ ۴) حضرت اُمِ سلمہ اور حضرت میمونہ رضی اﷲ عنہما حضور صلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم کے پاس تھیں کہ حضرت عبد اﷲ ابن اُمِ مکتوم نابینا صحابی رضی اﷲ تعالیٰ عنہ آئے اُن کو آتے دیکھ کر نبی اکرم صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا تم دونوں پردہ کرو۔ عرض کیا کہ یارسول اﷲ!(صلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم)! کیا وہ نابینا نہیں کہ نہ ہم کو دیکھ سکتے ہیں اور نہ ہم کو پہچان سکتے ہیں؟نبی اکرم صلی اﷲ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ تم تو نابینا نہیں ہو اور کیا تم اُن کو دیکھ نہیں رہی ہو؟؎ امام زہری کہتے ہیں کہ اگر نابالغ اور کمسن لڑکی ہو لیکن اُس کی طرف دیکھنے سے خواہش پیدا ہوتی ہو تو اُس کے کسی عضو کو دیکھنا جائز نہیں۔ ۵)حضور صلی اﷲ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اجنبی عورتوں سے بچو۔ایک آدمی نے عرض کیا کہ یا رسول اﷲ!(صلی اﷲ علیہ وسلم) دیور کے بارے میں کیا حکم ہے؟ ارشاد فرمایا کہ دیور تو موت ہے۔ ؎ شوہر کے حقیقی بھائی کو دیور کہتے ہیں۔ اور شوہر کے ہر قریبی رشتہ دار کا بھی یہی حکم ہے جیسے شوہر کے چچازاد بھائی وغیرہ ان لوگوں سے سخت احتیاط کا حکم ہے۔ ۶) رسولِ اکرم صلی اﷲ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کوئی شخص کسی ا جنبیہ عورت کے ساتھ خلوت نہ کرے مگر یہ کہ اُس کا وہاں محرم بھی موجود ہو۔؎ مسئلہ:کسی نامحرم عورت یا کسی خوبصورت لڑکے کے پاس تنہائی میں بیٹھنا جائز نہیں اور بالخصوص اجنبیہ عورت کے ساتھ خلوت کرنا بالاتفاق حرام ہے۔ 7) لَا تَنْظُرُوْا اِلَی الْمُرْدَانِ فَاِنَّ فِیْھِمْ لَمْعَۃً مِّنَ الْحُوْرِ ؎ ------------------------------