روح کی بیماریاں اور ان کا علاج |
س کتاب ک |
|
انعام خونِ تمنّا ہزار خون ِ تمنا ہزارہا غم سے دلِ تباہ میں فرماں ر وائے عَالم ہے حاصلِ زندگی وہ مرے لمحات جو گزرے خدا کی یاد میں بس وہی لمحات میری زیست کا حاصل رہے ذکر کے اقسامِ اربعہ ۱؎ ذکرِ لسانی ۲؎ وقلبی ۳؎ ورُوحی ۴؎ وبہ ہر بُنِ مو مرے ہر بُنِ موسے اللہ نکلے زبانِ و دل و جاں سے اللہ نکلے شوقِ حاضرِیٔ حرمین سَاحل سے لگے گا کبھی میرا بھی سفینہ دیکھیں گے کبھی شوق سے مکہ ومدینہ میری زندگی کا پہلا شعر دردِ فرقت سے مرا دل اس قدر بے تاب ہے جیسی تپتی ریت میں اِک ماہیِ بے آب ہے شانِ عشَّاقِ حق ہم نے دیکھا ہے ترے چاک گریبانوں کو آتشِ غم سے چھلکتے ہوئے پیمانوں کو ہم فدا کرنے کو ہیں دولتِ کونین ابھی تو نے بخشا ہے جو غم عشق کے بیماروں کو