روح کی بیماریاں اور ان کا علاج |
س کتاب ک |
|
آگ کے لمبے لمبے ستونوں میں دبے ہوئے جل رہے ہیں اور اے اﷲ!جب اُن کی کھالیں جل کر کوئلہ ہوگئیں تو آپ نے اُن کی کھالوں کو پھرتازہ بہ تازہ دوسری کھالوں سے تبدیل فرما دیا تاکہ اُن کو احساس دکھ اور الم کا زیادہ ہوکُلَّمَا نَضِجَتۡ جُلُوۡدُہُمۡ بَدَّلۡنٰہُمۡ جُلُوۡدًا غَیۡرَہَا؎ اور اے اﷲ!جب ان کو بھوک لگی تو آپ نے اُن کو خار دار درخت زقوم کھانے کو دیا اور یہ بھی نہ ہوگاکہ وہ اُس کے کانٹوں کی تکلیف سے انکار کرسکیں کہ مجھ سے تواب نہیں کھایا جارہا ہے بلکہ اُن کو مجبوراً پیٹ بھرنا ہوگا لَاٰکِلُوۡنَ مِنۡ شَجَرٍ مِّنۡ زَقُّوۡمٍ ﴿ۙ۵۲﴾ فَمَالِـُٔوۡنَ مِنۡہَا الۡبُطُوۡنَ اور اے اﷲ! جب اُن کو پیاس لگی تو آپ نے کھولتا ہوا پانی پلایااور اس پانی سے یہ انکار بھی نہ کرسکیں گے بلکہ اس طرح پئیں گے جس طرح پیاسا اُونٹ پیتا ہے فَشٰرِبُوۡنَ عَلَیۡہِ مِنَ الۡحَمِیۡمِ ﴿ۚ۵۴﴾ فَشٰرِبُوۡنَ شُرۡبَ الۡہِیۡمِ اور یہی اُن کی مہمانی ہوگی قیامت کے دن ہٰذَا نُزُلُہُمۡ یَوۡمَ الدِّیۡنِ؎ اور اے اﷲ! جب انہیں کھولتا ہوا پانی پلایا جائے گا تو اُن کی آنتیں کٹ کٹ کر پائخانے کی راہ سے نکلنے لگیں گی وَسُقُوۡا مَآءً حَمِیۡمًا فَقَطَّعَ اَمۡعَآءَہُمۡ؎ اور اے اﷲ!یہ جہنمی آگ اور کھولتے ہوئے پانی کے درمیان چکر کریں گے یَطُوۡفُوۡنَ بَیۡنَہَا وَ بَیۡنَ حَمِیۡمٍ اٰنٍ؎ اور اے اﷲ!جب رونا چاہیں گے تو آنسوؤں کے بجائے خون روئیں گے اور جب شدتِ تکلیف سے نکل کر بھاگنے کی کوشش کریں گے تو اُن کو پھر جہنم میں لوٹا دیا جائے گا کُلَّمَاۤ اَرَادُوۡۤا اَنۡ یَّخۡرُجُوۡا مِنۡہَاۤ اُعِیۡدُوۡا فِیۡہَا؎ اور اے اﷲ! جب ہر طرح سے ہار جائیں گے تو آپ سے فریاد کی اجازت چاہیں گے تو آپ فرمائیں گے اِخۡسَـُٔوۡا فِیۡہَا وَ لَا تُکَلِّمُوۡنِ؎ اسی جہنم میں ذلیل پڑے رہو اور مجھ سے تم لوگ بات مت کرو۔ اے اﷲ!دنیا کی ایک چنگاری کی ہمیں برداشت نہیں تو جہنم کی آگ کا جو ستّر گنا اس آگ سے ------------------------------