روح کی بیماریاں اور ان کا علاج |
س کتاب ک |
|
زوالِ حُسن کا منظر اب آپ احقر کے اِس شعر میں ملاحظہ فرمائیے ؎ یہ چمن صحرا بھی ہوگا یہ خبر بلبل کو دو تاکہ اپنی زندگی کو سوچ کر قرباں کرے حفاظتِ نظر کے سلسلے میں احقر کا سبق آموز شعر ملاحظہ فرمائیے ؎ جب آگئے وہ سامنے نابینا بن گئے جب ہٹ گئے وہ سامنے سے بینا بن گئے یعنی اپنی بینائی کو جو حق تعالیٰ کی امانت ہے نامحرم یا اَمرد کے سامنے استعمال نہ کیا۔اورمختار ہوتے ہوئے اپنے عارضی اختیار کو مختارِ حقیقی کے حکم پر قربان کردیا۔ اور جب سامنے سے نامحرم یا اَمرد ہٹ گئے تو بینا بن گئے۔ محلِ حلال میں بینا اور محلِ حرام میں نابینا بن گئے۔بدنظری سے احتیاط پر انعام کے سلسلے میں احقر عرض کرتا ہے کہ سلطان ابراہیم ابنِ ادہم رحمۃ اﷲ علیہ نے تو سلطنتِ بلخ خدا کی راہ میں دی تھی لیکن ایک فقیر اور مفلس بندہ اگر سلطنتِ بلخ کی متبادل کسی حسین صورت سے اپنی نظر کو بچا لیتا ہے تو گویا اُس نے بھی سلطنتِ بلخ لٹادی، اور اگر بار بار نظر کی حفاظت کرتا ہے تو ہر بار سلطنتِ بلخ فدا کرنے کا ثواب پائے گا۔ اور اگر ہفت اقلیم دے کر اُس حسین کو خریدنے کا داعیہ ہو اور پھر بھی اپنی نظر کی حفاظت ایسے حسین سے کرلی تو ہفت اقلیم خدا کی راہ میں فدا کرنے کا اجر اُس کو ملے گا۔ اِس مضمون کے پیش نظر اب احقر کے اشعار سبق آموز ملاحظہ ہوں ؎