روح کی بیماریاں اور ان کا علاج |
س کتاب ک |
دُنیا سے مر کے جب تم جنّت کی طرف جانا اے عاشقانِ صورت حوروں سے لپٹ جانا آخرت میں ہر آرزو کی تکمیل کے لیے دُنیا میں ناجائز آرزوؤں کا خون رائیگاں نہیں ہے۔ حضرت رومی رحمۃ اﷲ علیہ کا ارشاد ہے ؎ نیم جاں بستاند و صد جان دہد انچہ در و ہمت نیاید آں دہد مجاہدے میں حق تعالیٰ بندوں سے آدھی جان لیتے ہیں اور اُس کے عوض میں سو جانیں عطا فرماتے ہیں۔ کیا ہی نفع بخش تجارت ہے کہ آدھی جان کے بدلے اُس کریم ربّ سے ساڑھے ننانوے زیادہ پاوے گا اور اِس سے بھی زیادہ وہ نعمتیں عطا فرمائیں گے جو تمہارے وہم میں بھی اِس وقت متصورنہیں ہوسکتی ہیں ؎ نے ہمہ مُلکِ جہاں دوں دہد بلکہ صدہا مُلکِ گو ناگوں دہد صرف اِسی دُنیائے حقیر کا مُلک نہیں عطا فرماتے بلکہ سینکڑوں مُلکِ باطنی قسم قسم کے عطا فرماتے ہیں۔ دُنیا میں بس اِس طرح سے جینا چاہیے کہ حق تعالیٰ جس طرح خوش ہوں اِسی میں ہم بھی خوش رہیں۔ اپنی تجویز ختم کرکے لذّتِ تسلیم چکھیے۔ احقر کے چاراشعار ؎