دین و شریعت کی بنیادیں اور فقہی اصول و ضابطے ۔ قرآن کی روشنی میں |
|
ہے اور آسان اسلوب میں بھی، اور سلیم الطبع ، منصف مزاج احباب کے لیے تسلی بخش اور قابل اطمینان بھی۔ احقر نے معارف القرآن سے ایسے اصول و کلیات اور اسلام کی مضبوط بنیادوں کو چن چن کر مرتب کرنے کی کوشش کی ہے جس کے اہم اور مرکزی مضامین یہ ہیں : کتاب و سنت، اجماع و قیاس، اجتہاد و تقلید، افتاء و استفتاء، قواعد فقہیہ، کفرواسلام، توحید وشرک، سنت و بدعت، انبیاء و صحابہ۔ ان موضوعات سے متعلق قرآن و حدیث کی روشنی میں مفصل کلام اور شکوک و شبہات کے جوابات آپ کو اس رسالہ میں ملیں گے۔ مزید افادہ کے لیے موضوع سے متعلق حضرت مفتی صاحب کی دوسری تصانیف وفتاویٰ میں اگر کوئی مضمون ملا اس کو بھی اس میں شامل کردیا گیا۔ کتاب کا اہم باب اور اہم جز قواعد فقہیہ کے علاوہ تعریفات فقہیہ و اصطلاحات شرعیہ بھی ہیں جس میں اسلامی وفقہی اصطلاحات کی لغوی و شرعی تعریفات نقل کی گئی ہیں ، جو حروف تہجی کے اعتبار سے معتدبہ مقدار میں مرتب کی گئی ہیں ۔ ضخامت بڑھ جانے کی وجہ سے تعریفات فقہیہ و اصطلاحات شرعیہ کے حصہ کو اب علیحدہ رسالہ میں شائع کیا جارہا ہے اس کی اہمیت کا اندازہ اس سے لگائیے، حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانویؒ تحریر فرماتے ہیں : میرا دل چاہتا ہے کہ تمام علوم و فنون کی خاص اصطلاحات کو نہایت آسان کرکے اردو میں لکھ دیا جائے جس سے ایک عام آدمی بھی اصطلاحات کو سمجھنے لگے ۔ (مجالس حکیم الامت دہلی :۶۵، ملفوظ نمبر:۴۲) مجھے امید ہے کہ بڑی حد تک اس رسالہ سے وہ ضرورت پوری ہوسکے گی جس کا تذکرہ حضرت تھانویؒ نے کیا ہے، اردو زبان میں اپنی نوعیت کا یہ منفرد رسالہ ہے، فقہ و