دین و شریعت کی بنیادیں اور فقہی اصول و ضابطے ۔ قرآن کی روشنی میں |
|
باب ۷ تقلید کا بیان حکم واطاعت خداوندی کی چار قسمیں حکم و اطاعت صرف ایک اللہ تعالیٰ کی ہے ’’ان الحکم الا للّٰہ‘‘ مگر اس کے حکم اور اس کی اطاعت کی عملی صورت چار حصوں میں منقسم ہے پہلی قسم ایک وہ جس چیز کا حکم صراحۃً خود حق تعالیٰ نے قرآن میں نازل فرمایا اور اس میں کسی تفصیل و تشریح کی حاجت نہیں جیسے شرک و کفر کا انتہائی جرم ہونا۔ ایک اللہ وحدہ کی عبادت کرنا اور آخرت اور قیامت پر یقین رکھنا اور محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ کا آخری برحق رسول ماننا، نماز، روزہ، حج، زکوٰۃ کو فرض سمجھنا یہ وہ چیزیں ہیں جو براہ راست احکام ربانی ہیں ، ان کی تعمیل بلا واسطہ حق تعالیٰ کی اطاعت ہے۔دوسری قسم دوسرا حصہ احکام کا وہ ہے جس میں تفصیلات و تشریحات کی ضرورت ہے ان میں قرآن کریم اکثر ایک مجمل یا مبہم حکم دیتا ہے اور اس کی تشریح وتفصیل نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالہ کی جاتی ہے، پھر وہ تفصیل و تشریح جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اپنی احادیث کے ذریعہ فرماتے ہیں وہ بھی ایک قسم کی وحی ہوتی ہے اگر اس تفصیل و تشریح میں اجتہادی طور پر کوئی کمی یا کوتاہی رہ جاتی ہے تو بذریعہ وحی اس کی اصلاح فرمادی جاتی ہے اور بالآخر