دین و شریعت کی بنیادیں اور فقہی اصول و ضابطے ۔ قرآن کی روشنی میں |
|
صواب ہے مگر احتمال خطاء کا بھی ہے اور دوسری جانب خطاء ہے مگر احتمال صواب کا بھی ہے۔ اور وہ یہ بات ہے جو تمام ائمہ فقہاء میں مسلم ہے۔ اجتہادی اختلاف میں کوئی جانب منکر نہیں ہوتی کہ امر بالمعروف ونہی عن المنکر کے ماتحت اس پر نکیر کیا جائے اور جب وہ منکر نہیں تو غیر منکر پر نکیر خود امر منکر ہے، اس سے پرہیز لازم ہے۔ (معارف القرآن ۲؍۱۴۳، آل عمران)دوسرے مسلک کے مقابلہ میں اپنے مسلک کی ترجیح دینے سے متعلق علامہ انور شاہ کشمیریؒ کا اہم ارشاد ایک اہم واقعہ بھی آپ کے گوش گذار کروں جو اہم بھی ہے اور عبرت خیز بھی، قادیان میں ہر سال ہمارا جلسہ ہوا کرتا تھا اور سیدی حضرت مولانا سید محمد انور شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ بھی اس میں شرکت فرمایا کرتے تھے، ایک سال اسی جلسہ پر تشریف لائے، میں بھی آپ کے ساتھ تھا، ایک صبح نماز فجر کے وقت اندھیرے میں حاضر ہوا تو دیکھا کہ حضرت سر پکڑے ہوئے بہت مغموم بیٹھے ہیں ، میں نے پوچھا حضرت کیسا مزاج ہے؟ کہا ہاں ! ٹھیک ہی ہے میاں مزاج کیا پوچھتے ہو، عمر ضائع کردی۔ میں نے عرض کیا حضرت!آپ کی ساری عمر علم کی خدمت میں دین کی اشاعت میں گذری ہے، ہزاروں آپ کے شاگرد علماء ہیں ، مشاہیر ہیں ، جو آپ سے مستفید ہوئے اور خدمت دین میں لگے ہوئے ہیں ، آپ کی عمر اگر ضائع ہوئی تو پھر کس کی عمر کام میں لگی؟ فرمایا : ’’میں تمہیں صحیح کہتا ہوں ، عمر ضائع کردی‘‘۔ میں نے عرض کیا ’’حضرت با ت کیا ہے؟‘‘ فرمایا: ’’ہماری عمر کا ہماری تقریروں کا، ہماری ساری کدو کاوش کا خلاصہ یہ رہا ہے