دین و شریعت کی بنیادیں اور فقہی اصول و ضابطے ۔ قرآن کی روشنی میں |
|
کسی فرد یاجماعت سے متعلق رائے قائم کرنے کے سلسلہ میں پوری تحقیق کے بعد بھی خوف خداوندی کا استحضار ’’جماعت اسلامی‘‘ سے متعلق سوال کاجواب تحریرفرمانے کے بعد اخیر میں تحریرفرماتے ہیں : یہ میری ذاتی رائے ہے جو اپنی حدتک غور وفکر کے بعد فیمابینی وبین اللہ قائم کی ہے ، میں کسی مسلمان کے بارے میں بدگمانی اور بے احتیاطی سے بھی اللہ کی پناہ مانگتاہوں ،اور دین کے معاملہ میں مداہنت سے بھی ، جن حضرات کو میری اس رائے سے اتفاق نہ ہو وہ اپنے عمل کے مختار ہیں ،مجھے ان سے کوئی مباحثہ کرنا نہیں اور نہ میرے قویٰ اور مصروفیات اس کے متحمل ہیں ،اور کوئی صاحب اس کو شائع کرنا چاہیں توان سے میری درخواست ہے کہ اس کو پوراشائع کریں ، ادھورایاکوئی ٹکڑاشائع کرکے خیانت کے مرتکب نہ ہوں ،واللہ المستعان وعلیہ التکلان ۔ (جواہر الفقہ ج۱ص۱۷۲،۱۷۳)جدیدمسائل کو حل کرنے میں دوسرے علماء سے استصواب واستفساراور ان کی تحقیقات وآراء سے استفادہ آلۂ مکبّرالصوت(لاؤڈاسپیکر)کونماز میں استعمال کرنے کے سلسلہ میں حضرت مفتی محمد شفیع صاحب ؒ نے ایک تحقیقی فتویٰ اور مستقل رسالہ تحریرفرمایا تھا ،اس کے متعلق تحریر فرماتے ہیں : احقر نے ان نئی تحقیقات او ردوسری وجوہ فقہیہ کے ساتھ اپنے رسالہ کو دوبارہ