دین و شریعت کی بنیادیں اور فقہی اصول و ضابطے ۔ قرآن کی روشنی میں |
|
فصل متفرق فوائد قابل تحقیق مسائل کی تحقیق کا خصوصی انتظام آپ کے ذہن میں ہر وقت تحقیق طلب مسائل کی ایک فہرست رہتی تھی اور جب کبھی موقع ملتا آپ ان میں سے کسی کی تحقیق کرلیتے تھے خواہ اس کے لیے سوال نہ پوچھا گیا ہو۔ (البلاغ ص:۴۰۲) جہاں (خاص تحقیق کی) ضرورت پیش آتی تو اس خاص فتوی کو الگ کرلیتے اور آپ کے دستی بیگ میں ایک بڑا لفافہ عموماً رکھا رہتا تھا جس پر ’’غور طلب فتاوی‘‘ کا عنوان درج تھا، جب کبھی کسی مسئلہ میں شبہ ہوتا تو اس لفافہ میں چلاجاتا۔(البلاغ ۴۱۶)علامہ شامیؒ کی غایت احتیاط اور بسا اوقات ان کی کتاب سے تسلی نہ ہونے کا راز حضرت والد صاحب فرمایا کرتے تھے کہ علامہ ابن عابدین شامیؒ انتہائی وسیع المطالعہ ہونے کے باوجود اس قدر تقویٰ شعار اور محتاط بزرگ ہیں کہ عام طور سے اپنی ذمہ داری پر کوئی مسئلہ بیان نہیں کرتے بلکہ جہاں تک ممکن ہوتا اپنے سے پہلے کی کتابوں