دین و شریعت کی بنیادیں اور فقہی اصول و ضابطے ۔ قرآن کی روشنی میں |
|
ایمان کی تعریف ایمان کی تعریف جمہور امت کے نزدیک یہی ہے کہ: تصدیق النبی صلی اللہ علیہ وسلم فیما علم مجیئہٗ بہ ضرورۃً۔ یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تصدیق کرنا ان تمام امور میں جن کا بیان کرنا اور حکم کرنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ضرورۃً ثابت ہو یعنی ایسا یقین ثابت ہوکہ علماء کے سوا عوام بھی اس کو جانتے ہوں ۔کفر کی تعریف اس لیے کفرکی تعریف اس کے بالمقابل یہ ہوگی کہ جن چیزوں کا لانا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ضروری اور قطعی طور پر ثابت ہو ان میں سے کسی کا انکار کفر ہے۔ تو جوشخص ایسی ضروریات دین میں تاویل کرکے اس حکم کو بدلے وہ آپ کی لائی ہوئی تعلیم کا انکار کرتا ہے۔اس زمانہ میں کفر و الحاد کی گرم بازاری اس زمانے میں ایک طرف تو دین اور احکام دین سے جہالت اور غفلت انتہا کو پہنچ گئی کہ نئے لکھے پڑھے لوگ بہت سی ضروریاتِ دین سے بھی ناواقف رہتے ہیں ، دوسری طرف جدید بے خدا تعلیم جس کی بنیاد ہی مادہ پرستی پرہے، کچھ اس کے اثر سے اس پر مزید یورپ کے مستشرقین کے پھیلائے ہوئے اسلام کے خلاف شبہات واوہام سے متاثر ہوکر بہت سے ایسے لوگوں نے اسلام اور اصولِ اسلام پر بحث و گفتگو شروع کردی ہے جن کو اسلام کے اصول و فروع، قرآن و حدیث کے علوم سے کوئی واسطہ نہیں ، انہوں نے اسلام کے متعلق اگر کچھ معلومات بھی حاصل کی ہیں ، تو اہل یورپ دشمنانِ اسلام