دین و شریعت کی بنیادیں اور فقہی اصول و ضابطے ۔ قرآن کی روشنی میں |
|
مقدمۃ الکتاب دین و شریعت کی بنیادیں اور فقہی اصول و ضابطے بسم اﷲ الرحمن الرحیم الحمد ﷲ رب العالمین، والصلوۃ والسلام علی سید المرسلین، محمد وعلی آلہ واصحابہ اجمعین دین اسلام جو سارے انسانوں کے لیے مکمل نظام حیات اور دستور زندگی ہے اس کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ قیامت تک کے لیے ہے اور امت کے ہر ہر طبقہ کے لیے، زندگی کے ہر شعبہ سے متعلق اس میں کامل رہنمائی موجود ہے چنانچہ اللہ تعالیٰ کا اعلان فرمان ہے: ’’الْیَوْمَ اَکْمَلْتُ لَکُمْ دِیْنَکُمْ وَاَتْمَمْتُ عَلَیْکُمْ نِعْمَتِیْ وَرَضِیْتُ لَکُمُ الْاِسْلَامَ دِیْنًا‘‘ ۔ (سورۂ مائدہ پ:۳) ترجمہ: آج کے دن تمہارے لیے تمہارے دین کو میں نے کامل کردیا اور میں نے تم پر اپنا انعام تمام کردیا، اور میں نے اسلام کو تمہارا دین پسند کرلیا۔ نیز ارشاد فرمایا: ’’اِنَّ الدِّیْنَ عِنْدَ اللّٰہِ الْاِسْلَامُ‘‘۔(سورۂ آل عمران پ:۳) بلا شبہ دین حق اور مقبول اللہ تعالیٰ کے نزدیک صرف اسلام ہی ہے۔ اور ارشاد فرمایا: ’’وَمَنْ یَّبْتَغِ غَیْرَ الْاِسْلَامِ دِیْنًا فَلَنْ یُّقْبَلَ مِنْہُ وَہُوَ فِیْ الْاٰخِرَۃِ مِنَ الْخٰسِرِیْن‘‘ ۔ (آل عمران :۸۵) اور جو شخص اسلام کے سوا کسی دوسرے دین کو طلب کرے گا تو وہ اس سے مقبول