دین و شریعت کی بنیادیں اور فقہی اصول و ضابطے ۔ قرآن کی روشنی میں |
|
کے کچھ متعلقات اور ملحقہ مباحث ہیں جن کو ہمارے علماء و فقہاء نے قرآن و حدیث کی روشنی میں تفصیل سے بیان کیا ہے۔ وہ اصول اور بنیادیں اور اس کے متعلقات کیا ہیں جن پر اسلام کی بنیاد قائم ہے، اسلام و ایمان، کتاب و سنت، اجماع و قیاس اور استنباط، اجتہاد و تقلید، افتاء و استفتاء، انبیاء ، صحابہ۔ قرن اول سے لے کر آج تک ہمارے اسلاف فقہاء و محدثین و اصولیین ان بنیادوں کو قرآن و حدیث کی روشنی میں بیان کرتے آئے ہیں ۔ چنانچہ اصول کی کتابوں میں مثلاً اصول بزودی، اصول السرخسی، مسلّم الثبوت، الموافقات، حسامی، نور الانوار، اصول الشاشی وغیرہ کتابوں میں یہ مباحث کتاب و سنت کی روشنی میں پورے دلائل سے تحریر کئے گئے ہیں ، اور آج تک اس کا سلسلہ جاری ہے، عام طور پر یہ کتابیں عربی زبان میں ہیں ۔ ماضی قریب میں ایک محقق، مفسر، بزرگ فقیہ النفس گذرے ہیں حضرت مولانا مفتی محمد شفیع صاحب دیوبندیؒ، جن کی تفسیر معارف القرآن ہے۔ اس تفسیر کی خصوصیات محتاج تعارف نہیں ، اللہ تعالیٰ نے حضرت مفتی محمد شفیع صاحبؒ کو ایسا ملکہ عطا فرمایا تھا کہ مشکل سے مشکل علمی اور دقیق بحثوں کو بھی پختہ مضبوط دلائل کی روشنی میں ایسے آسان اسلوب میں تحریر فرماتے ہیں کہ اردو داں سمجھ دار پڑھا لکھا طبقہ بھی اس کو آسانی سے سمجھ سکتا ہے۔ آج کے اس پر فتن دور میں جب کہ اسلام پر ہر چہار طرف سے حملے ہورہے ہیں ، اسلام کی بنیادوں کو کمزور کرنے کی کوششیں کی جاری ہیں ، اس میں طرح طرح کے شکوک و شبہات پیدا کرکے اس کو غیر معتمد قرار دیئے جانے کی بھی کوششیں جاری ہیں ، اپنے آپ کو اہل قرآن واہل حدیث کے نام سے موسوم کرنے والا فرقہ اسلام کی ان مضبوط