نمونے کے انسان |
زرگان د |
|
دو شخصوں نے آپ کا ہاتھ پکڑ کر جگایا،آپ نے دیکھا کہ آپ کی دائیں طرف رسول اللہﷺاور بائیں طرف حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ بیٹھے ہیں،اور آپ سے فرمارہے ہیں کہ احمد اٹھ اور غسل کر،سید صاحب ان دونوں حضرات کو دیکھ کر دوڑ کر مسجد کے حوض کی طرف گئے اور باوجودیکہ سردی سے حوض کا پنی یخ ہورہاتھا،آپ نے غسل کیا اور فارغ ہوکر خدمت میں حاضر ہوئے، حضرت ﷺنے فرمایا کہ فرزند!آج شب قدر ہے،یاد الٰہی میں مشغول ہو اور دعا و مناجات کرو، اس کے بعد دونوں حضرات تشرف لے گئے۔ صاحب مخزن لکھتے ہیں کہ اس کے بعد سید صاحب بارہا فرمایا کرتے تھے کہ اس رات کو اللہ کے فضل سے واردات عجیب وواقعات غریب دیکھنے میں آئے،تمام درخت اور دنیا کی ہر چیز سجدے میں تھی اور تسبیح وتہلیل میں مشغول ،مگر ان ظاہری آنکھوں سے اپنی اپنی جگہ کھڑی معلوم ہوتی تھی،اس وقت فناء کلی اور استغراق کامل مجھے حاصل ہوا،صبح میں شاہ صاحب کی خدمت میں حاضر ہوا اور سلام کیا تو آپ نے بہت مسرور ہوکر فرمایا کہ اللہ تعالی کا ہزار ہزار شکر ہے کہ آج کی شب تم اپنی مراد کو پہونچ گئے،اس وقت سے ترقیات وعلوِ درجات کے آثار ظاہر ہونے لگے۔ (سیرت سید احمد شہید۔ج۱۔ص۱۲۸) ٭٭٭٭٭٭