نمونے کے انسان |
زرگان د |
|
کہ یہ لوگ بھی ہمارے اسی فتنہ پرور دور کے لوگ تھے،زمانہ کی تمام تر فتنہ سامانیوں کے باوجود انہوں نے ہمت وعزیمت سے کام لیا اور کلمہ’’ لا الہ ‘‘کے ضمن میں خدا ورسول سے کئے ہوئے وعدہ کو نبھا کر دکھا دیا،اگر ہم بھی تھوڑی سی عزیمت اور حوصلے سے کام لیں تو ہمارے لئے بھی یہ راہ آسان ہوسکتی ہے۔ اس کتاب کے دو حصے ہیں،پہلا حصہ حضرت والد صاحب کا ترتیب دیاہوا ہے،جس میں مختلف تذکروں اور سوانح عمریوں سے والد صاحب نے واقعات چن کر اکٹھا کئے ہیں،جو ازحد دلچسپ ،معلوماتی اور فکروعمل کی دعوت دینے والے ہیں۔مسودے میں جس ترتیب سے واقعات درج تھے ہم نے اسی ترتیب کو باقی رکھاہے،ہاں کہیں کہیں جہاں اشد ضرورت محسوس ہوئی ہے بقدر ضرورت ترمیم کی ہے۔ مسودے میں حوالے کا اہتمام نہیں تھا،بعض واقعات کے ساتھ صرف کتاب کا نام لکھا ہوا تھا،صفحہ نمبر کہیں بھی درج نہیں تھا،ہم نے اہتمام کرکے تمام واقعات کا اصل ماخذ سے موازنہ کرکے بقید صفحہ کتاب کے حوالے درج کردئیے ہیں،تا کہ اس کتاب کی استنادی حیثیت دوبالا ہوجائے۔چند ایک واقعات ایسے ہیں جن کے ماخذ تک ہماری رسائی نہیں ہوسکی،جس کی وجہ سے ان کے حوالے یا تو تشنہ ہیں یا سرے ہے ہی نہیں،لیکن ایسے دوچار ہی واقعات ہیں۔ ایک زمانہ میں والد صاحب نے’’ نمونے کے انسان ‘‘کے نام سے بزرگان دین کے واقعات کو لکھنا شروع کیا تھا،جس کی متعدد قسطیں دو ماہی’’الریاض‘‘گورینی میں شائع ہوئی تھیں، ہم نے ان شائع شدہ واقعات کو بھی الریاض کے صفحات سے نقل کرکے کتاب کا حصہ بنادیا ہے۔ کتاب کے دوسرے حصے میں والد صاحب کی جملہ تصانیف سے واقعات چن کر جمع کئے گئے ہیں،ترتیب کی صورت یہ رکھی گئی ہے کہ اگر کسی بزرگ کے متعدد واقعات کسی کتاب میں درج ہیں توان بزرگ کے نام کے تحت ان کے تمام واقعات کو جمع کیاگیا ہے،بصورت دیگر کتاب کے نام کے تحت واقعات درج کئے گئے ہیں۔ اخیر میں والد صاحب کی خود نوشت’’حکایت ہستی‘‘سے خود ان کے واقعات جمع کرکے