نمونے کے انسان |
زرگان د |
|
کاحامل وامین بنائے۔۔۔۔۔۔۔ میرے دست وبازو بن کر سامنے آئے اور بہت سا کام اپنے ذمہ لے کر انھوں نے میرے بوجھ اور ذمہ داری کوہلکا کردیا ، ابھی کچھ عرصہ پہلے انھوں نے میرے مشورے اور رہنمائی میں حضرت مولانا کے مقالات کو دوضخیم جلدوں میں نہایت سلیقے سے مرتب کیا،اور یہ مقالات ’’ علوم ونکات‘‘ کے نام سے شائع ہوکر حضرات اہل علم کے ہاتھوں میں پہونچ گئے ہیں۔ اس کے بعد انھوں نے خیال ظاہر کیا کہ ’’ نمونے کے انسان‘‘ کو بھی شائع کردیا جائے ، کچھ تو رسالوں میں شائع ہوچکے ہیں کچھ مسودات کی شکل میں ہیں ، مجھے یہ سن کر بہت خوشی ہوئی ، میں نے کہا کہ ضرور، ورنہ یہ سب بھی کچھ دنوں کے بعد ضائع ہوسکتے ہیں، انھوں نے کہا کہ لیکن یہ کل ڈیڑھ سو صفحات کے قریب ہی ہوں گے ، میں نے کہا کہ کوئی حرج نہیں ، اس کتاب کے د و حصے کردو ، پہلے حصے میں یہ واقعات آجائیں اور دوسرے حصے میں حضرت مولانا نے اپنی جملہ تصانیف میں جتنے واقعات بیان کئے ان کو جمع کردو ، میرے پاس حضرت مولانا کی تمام تصانیف کی ان پیج فائل موجود ہے وہ میں نے ان کے حوالہ کردی تاکہ جمع وترتیب میں سہولت رہے ، انھوںنے اس پر ایک عمدہ اضافہ یہ کیا کہ خود حضرت مولانا کے واقعات بھی اس میں جمع کردئیے جو یقینا ہم لوگوں کے لئے مشعل راہ ہیں۔ اب یہ کتاب علماء دیوبند کے واقعات کے ساتھ ساتھ بہت سے بزرگان دین کے احوال وواقعات کا مجموعہ ہے ۔ ان واقعات کی روشنی میں علماء دیوبند کا دینی مزاج مجموعی اعتبار سے نکھر کر سامنے آگیا ہے ،یہ کتاب صرف علماء دیوبند کے ایمان افروز واقعات کا مجموعہ ہی نہیںہے بلکہ ایک آسان راہ عمل اور بہترین رہبر بھی ہے۔ اپنے انداز کی اتنی عمدہ اور دلچسپ کتاب کہ شروع کرنے کے بعد ختم ہی پر ہاتھ سے رکھی جائے۔ اﷲ تعالیٰ حضرت الاستاذ علیہ الرحمہ کی دیگر تحریروں کی طرح اسے بھی قبول عام عطا فرمائیں اور بلندیٔ درجات کا ذریعہ بنائیں ، اور مرتب موصوف کو اس سعی وکاوش پر بہترین اجر دیں اور علمی ترقیات کا ذریعہ بنائیں۔آمین یارب العالمین ضیاء الحق خیرآبادی ۱۵؍اگست ۲۰۱۵ء مطابق ۲۹؍شوال ۱۴۳۶ھ