روح کی بیماریاں اور ان کا علاج |
س کتاب ک |
|
اِرشاداتِ مُرشدی(جو بدنگاہی کے لیے عجیب النفع ہیں) حضرت حکیم الامّت تھانوی رحمۃ اﷲ علیہ کے چند مفید ارشادات جو سالکین اور طالبین کے لیے مشعلِ راہ ہیں نقل کرنے کے بعد احقر مؤلف بدنگاہی سے متعلق عرض کرتا ہے کہ یہ بیماری باوجود ذکر و نوافل اور صحبتِ مرشد کامل بعض لوگوں میں بوجہ غفلت اور شرارتِ نفس کی قدیمی عادت کے اسّی اور نوّے برس کی عمر میں بھی سالک اور طالب کو پریشان کرتی ہے اور آنکھوں کے زنا میں اور دل کے اندر اس کے تصور سے دل کے زنا میں مبتلا کرتی رہتی ہے، نیز بدنگاہی سے عشقِ مجازی اور حُسن پرستی کی بیماری میں سخت ہیجان اور تیزی پیدا ہوجاتی ہے اِس لیے بدنگاہی کا راستہ بند کرنے کے لیے حضرت مرشدنا شاہ ابرارالحق صاحب دامت برکاتہم کا ترتیب دیا ہوا حفاظتِ نظر کا معالجہ بھی یہاں بیان کرتا ہوں جس میں سات نمبر ہیں۔ ہر روز بعد نمازِ فجر اِن نمبروں کو (بعد تلاوت و معمولات) مثل وظیفہ گہری فکر سے پڑھ لینا نہایت نافع ہے۔ یہ سب معمولات جو ذیل میں درج ہیں اِن پر عمل کرنے کی برکت سے نہ جانے کتنے بندگانِ خدا بدنگاہی اور عشقِ مجازی کی بلا اور عذاب سے نجات پاگئے اور نہ صرف نجات پاگئے بلکہ اﷲ تعالیٰ کے فضل سے نہایت اﷲوالے اور شیخِ کامل بن گئے ؎ جوش میں آئے جودریا رحم کا گبرِ صد سالہ ہو فخرِ اولیاء أ أ أ أ