روح کی بیماریاں اور ان کا علاج |
س کتاب ک |
|
حال: الحمدﷲ! اُس عورت کی محبت میں کمی شروع ہوگئی۔ تحقیق: ان شاء اﷲ تعالیٰ اور زیادہ نفع ہوگا۔ حال: اُس عورت کی محبت تو بہت کم ہوگئی اور اہل خانہ سے محبت بڑھ گئی مگر اُس کی محبت اب تک دل سے بالکل نہ ختم ہوئی۔ جب اُس کا خیال آتا ہے دل میں درد سا معلوم ہوتا ہے۔ حضرت! دُعا فرمائیں کہ یہ اثر بھی ختم ہوجاوے۔ تحقیق: تدبیر صرف یہی ہے کہ اُس سے اِس قدر دُوری ہو کہ کبھی سامنا نہ ہو پھر یہ کیفیت نہ رہے گی ۔ اور اگر ہلکا میلان باقی رہا وہ مضر نہیں۔ نوٹ:احقر مؤلف عرض کرتا ہے کہ حضرتِ اقدس تھانوی رحمۃ اﷲ علیہ نے ایک جگہ پر یہ لکھا ہے کہ اگر صدمۂ جدائی سے کسی کو غم برداشت کرتے کرتے موت آجائے تو وہ شہید ہوگا۔ پھر یہ حدیث لکھی: مَنْ عَشِقَ وَکَتَمَ وَعَفَّ ثُمَّ مَاتَ فَھُوَ شَہِیْدٌ؎ جو عاشق ہوا پھر اپنے عشق کو مخفی رکھا ( یعنی اپنے مصلح و مرشد کے علاوہ کسی پر ظاہر نہ کیا نہ اُس معشوق پر ظاہر کیا) اور وہ پاک دامن رہا یعنی آنکھوں کو دیکھنے سے، کانوں کو اُس کی بات سُننے سے، دل کو اُس کے خیالات لانے سے، پاؤں کو اُس کی طرف جانے سے، ہاتھ کو اُس کو خط لکھنے سے باز رکھا اور اِس ضبط و صبر سے مرگیا تو فَھُوَ شَہِیْدٌوہ شہید ہوا۔ حالِ عشقِ اَمرد حال: حسین لڑکوں کو دیکھتا ہوں تو دل میں ایک لذّت شعلہ زن ہوجاتی ہے مگر فوراً منہ پھیر لیتا ہوں۔ تحقیق:منہ بھی پھیرنا چاہیے اور قلب بھی یعنی توجہ بھی اُدھر سے ہٹالے، جس کا سہل طریقہ یہ ہے کہ فوراً خیال دوسری طرف کرلے۔ ------------------------------