روح کی بیماریاں اور ان کا علاج |
س کتاب ک |
|
ان حسینوں کے بارے میں یہ جذبہ ہونا چاہیے ؎ جان جائے یا رہے ہرگز نہ دیکھیں گے اُنہیں آخرت برباد ہوگی دیکھ کر اختر ؔ جنہیں اگر مجنوں حدیث ما بخواندے تو دست از عشق لیلیٰ بر فشا ندے اگر مجنوں میری یہ باتیں سُن لیتا تو عشقِ لیلیٰ سے ہاتھ جھاڑ لیتا ؎ غیر حق را ہر کہ دارد در نظر شد یکے محتاج محتاجِ دگر جو شخص کہ غیر حق کو محبوب بناتا ہے وہ دراصل خود تو محتاج تھا ہی اب ایک محتاج کا غلام ہو کر محتاج در محتاج ہوگیا۔ اﷲ تعالیٰ کے احکام کے سامنے اپنی خواہشات کا سر جھکا دو پھر دیکھو کیا لطف و حلاوت دل کو عطا فرماتے ہیں۔ احقر مؤلف کے اشعار ؎ منکشف راہِ تسلیم جس پر ہوئی اس کا غم راز دارِ مسرت ہوا راہِ تسلیم میں جس نے سر دے دیا اس کا سر تاجدارِ محبت ہوا مدّت سے تھی جو آرزو دل میں دبی ہوئی بس وہ بھی میں نے تری رضا کے سپرد کی اپنی غلط آرزو کا خون کرنے سے حسرت تو پیدا ہوتی ہے مگر قربِ خاص بھی عطا ہوتا ہے ؎ دلِ نامراد ہی میں وہ مراد بن کے آئے مری نامرادیوں پر مری ہر مراد قرباں