روح کی بیماریاں اور ان کا علاج |
س کتاب ک |
|
میں بیٹھنے کا حکم دیا اور صادقین کو دنیا سے اٹھالیا اور قرآن قیامت تک کے لیے نازل ہوا ہے لہٰذا تاابد عاشقانِ حق کا دنیا میں وجود ضروری ہوا۔ البتہ ہماری طرف سے بھی ان صادقین کے پاس رہنے میں صدق ضروری ہو۔ یعنی یہ حضرات افادے میں مخلص اور صادق ہوں اور ہم استفادے میں مخلص اور صادق ہوں پھر نفع میں کوئی چیز مانع نہیں ؎ ان ہی کو وہ ملتے ہیں جن کو طلب ہے وہی ڈھونڈتے ہیں جو ہیں پانے والے اُن سے ملنے کی ہے یہی اک راہ ملنے والوں سے راہ پیدا کر مجھے سہل ہوگئیں منزلیں کہ ہوا کے رُخ بھی بدل گئے ترا ہاتھ ہاتھ میں آلگا تو چراغ راہ کے جل گئے حضرت مرشدی شاہ عبدالغنی رحمۃاﷲ علیہ فرمایا کرتے تھے کہ حکیم اختر! شیخ کامل متبعِ سنت وشریعت کے فیض سے اللہ تعالیٰ کا راستہ نہ صرف یہ کہ آسان ہوجاتا ہے بلکہ لذیذ تر بھی ہوجاتا ہے۔ چناں چہ خواجہ صاحب رحمۃ اﷲ علیہ فرماتے ہیں کہ ہم نے تھانہ بھون سے کیا پایا ؎