روح کی بیماریاں اور ان کا علاج |
س کتاب ک |
|
اگرچہ میں محبتِ حق کے میکدہ کا ادنیٰ گدا ہوں لیکن جب ان کے نام کی لذّت سے مست ہوتا ہوں تو ناز سے آسمان پر اور ستاروں پر حکم کرتا ہوں۔ جو تومیرا تو سب میرا فلک میرا زمیں میری اگر اک تو نہیں میرا تو کوئی شے نہیں میری (مجذوبؔ) احقر کے چند اشعار ؎ ہر لمحۂ حیات گزارا ہم نے آپ کے نام کی لذّت کا سہارا لے کر ہر وادیٔ ویراں میں گلستان نظر آیا قرباں میں ترے نام کی لذّت پہ خدایا مجھ کو جینے کا سہارا چاہیے دل ہمارا غم تمہارا چاہیے دل چاہتا ہے ایسی جگہ میں رہوں جہاں جیتا ہو کوئی درد بھرا دل لیے ہوئے ارے یارو جو خالق ہو شَکر کا جمالِ شمس کا نورِ قمر کا نہ لذّت پوچھ پھر ذکرِ خدا کی حلاوتِ نامِ پاکِ کبریا کی وہ کون سے اعمال ہیں جن سے ایمان کی حلاوت دل کو نصیب ہوتی ہے اللہ اور رسول صلی اﷲ علیہ وسلم کی محبت تمام موجوداتِ کائنات سے زیادہ ہو۔