روح کی بیماریاں اور ان کا علاج |
س کتاب ک |
|
وَ مَنۡ اَعۡرَضَ عَنۡ ذِکۡرِیۡ فَاِنَّ لَہٗ مَعِیۡشَۃً ضَنۡکًا وَّ نَحۡشُرُہٗ یَوۡمَ الۡقِیٰمَۃِ اَعۡمٰی؎ اور جو میری نصیحت سے منہ موڑے گا تو اس کو بڑی تنگ زندگی ملے گی۔ اور قیامت کے دن ہم اسے اندھا کرکے اٹھائیں گے۔ اور جو لوگ حق تعالیٰ کو یاد کرتے ہیں ان کے لیے وعدہ ہے: فَلَنُحۡیِیَنَّہٗ حَیٰوۃً طَیِّبَۃً ؎ مؤمن صالح اعمال والے کو حق تعالیٰ نہایت بالطف زندگی عطا فرماتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے خاص بندے جو صالحین کہلاتے ہیں قلیل دنیا کے ساتھ بھی سکون سے جیتے ہیں اور فاسقین نافرمان بندے کثیر دنیا کے باوجود بے سکون رہتے ہیں ؎ اُف کتنا ہے تاریک گناہ گار کا عالَم انوار سے معمور ہے ابرار کا عالَم (مولانا محمداحمدصاحب) صالحین ان کے نام کی لذّت سے ہرحال میں خوش اور سکون سے ہیں، جس حالت میں بھی ہوں دنیا کے حوادث ان کو حواس باختہ نہیں کرتے۔ ان کے دل حق تعالیٰ کے نام کی لذّت سے غم پروف ہوتے ہیں جس طرح آج کل گھڑیاں واٹرپروف ہوتی ہیں۔ احقر کے یہ اشعار اسی مضمون کو پیش کرتے ہیں ؎ ہر وادیِ ویراں میں گلستاں نظر آیا قرباں میں ترے نام کی لذّت پہ خدایا ہر لمحۂ حیات گزارا ہم نے آپ کے نام کی لذّت کا سہارا لے کر ------------------------------