روح کی بیماریاں اور ان کا علاج |
س کتاب ک |
|
یَوۡمَئِذٍ تُحَدِّثُ اَخۡبَارَہَا؎ اور جس دن زمین خبریں بیان کرے گی۔ صحابۂکرام رضی اﷲعنہم نے سوال کیا کہ زمین کیا خبریں بیان کرے گی؟ آپ صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ زمین پر جو اعمال کیے جاتے ہیں زمین اس کی گواہی دے گی۔ حضرت علّامہ محی الدین ابنِ عربی رحمۃ اﷲ علیہ نے اپنے وصایا میں فرمایا کہ جس جگہ کوئی گناہ ہوجائے وہاں کچھ استغفار اور نیک عمل کرلو تاکہ وہ زمین تمہارے لیے نیکی کی بھی گواہ بن جاوے۔ وَ اِذَا الصُّحُفُ نُشِرَتۡ؎ اور جب اعمال نامے اڑائے جاویں گے۔ اعمال ناموں میں اعمال درج ہوتے ہیں۔ کِرَامًا کَاتِبِیۡنَ ﴿ۙ۱۱﴾ یَعۡلَمُوۡنَ مَا تَفۡعَلُوۡنَ ﴿۱۲﴾؎ تیسری گواہی کراماً کاتبین کی ہے۔ چوتھی گواہی جن اعضا سے اعمال ہوتے ہیں یہ اعضا بھی قیامت کے دن اپنا عمل بیان کریں گے: اَلۡیَوۡمَ نَخۡتِمُ عَلٰۤی اَفۡوَاہِہِمۡ وَ تُکَلِّمُنَاۤ اَیۡدِیۡہِمۡ وَ تَشۡہَدُ اَرۡجُلُہُمۡ بِمَاکَانُوۡا یَکۡسِبُوۡنَ ؎ اور جس دن ہم ان مجرمین کی زبانوں پر مہر سکوت لگادیں گے اور ان کے ہاتھ ہم سے کلام کریں گے اور ان کے پاؤں شہادت دیں گے جو کچھ یہ لوگ کیا کرتے تھے۔ حق تعالیٰ کی شانِ رحمت گناہ کے چاروں گواہوں کی گواہی بھلادیتی ہے توبہ کی برکت اور تاثیر اکسیر سے اب توبہ کی برکت دیکھیے۔ صدقِ دل اور ندامت سے توبہ کرنے اور آیندہ ------------------------------