روح کی بیماریاں اور ان کا علاج |
س کتاب ک |
|
برکت سے ہمارے دل کو اللہ والا بنادیجیے اور اصلاح کی تکمیل فرماکر ہمارے دل کو قلبِ سلیم بنادیجیے۔ ۵)مناجاتِ مقبول کی ایک منزل دُعا خواہ عربی یا فارسی یا اُردو، مگر افضل عربی والی منزل ہے۔ ۶) مراقبۂموت، مراقبۂقبر وحشر اور احتسابِ محشر اور مراقبۂدوزخ۔ نوٹ:کمزور دل والے مراقبۂموت نہ کریں۔ ۷) اپنے مرشد کی صحبت کا اہتمام اور اس سے دوری میں اس کی بتائی ہوئی کتابوں کا مطالعہ بالخصوص قصد السبیل، بہشتی زیور کا حصہ نمبر ۷ اور مطالعہ مواعظ وملفوظات حضرت حکیم الامّت تھانوی رحمۃاﷲ علیہ۔ ۸) گاہ گاہ قبرستان کی حاضری اور مرنے والوں سے عبرت اور دنیا کی فنائیت کا سبق لینا۔ ۹) بستی کے صالحین اور عاشقینِ حق کے پاس حاضری۔ ۱۰) حسین نوجوان مَردوں اور اجنبیہ نامحرم عورتوں سے اپنی نگاہ، دل، اور جسم کو بہت دور رکھنا۔ شیطان سالکین کو ان ہی مردہ اور سڑنے اور گلنے والی لاشوں کے عارضی اور فانی حُسن میں پھنساکر بے وقوف بناکر قربِ حقِ تعالیٰ اور نعمت تقویٰ اور قلب و روح کے حقیقی چین اور بہارِ دائمی سرمدی سے محروم کردیتا ہے۔ اور زندگی کو ان کے چکر میں پھنساکر تلخ اور تباہ کردیتا ہے۔ ۱۱) ہرروز دو رکعت صلوٰۃِ توبہ پڑھ کر تمام معاصی سے تضرع اور الحاح سے معافی مانگے اگر آنسو بھی نکل آئیں تو بہت بہتر ورنہ رونے والوں کی شکل بنانا بھی کافی ہے اور یوں دعا کرے کہ اے اللہ! ہمارے جملہ معاصی کو معاف فرمادیجیے اور اُن کے نقصاناتِ لازمہ اور متعدیہ کی بھی اپنی شان کے شایان تلافی فرمادیجیے۔اور گناہ سے جو حیا میں نقصان آیا ہے اُس کی ایسی تلافی فرمادیجیے کہ ہم کو حقیقتِ حیا کا احسان اور مشاہدہ والا مقام نصیب ہو: