روح کی بیماریاں اور ان کا علاج |
س کتاب ک |
|
حقائق ومعارف کا انتخاب وتشریح وبیان لکھ کر اپنے حُسنِ ذوق، لطافتِ طبع، سلامتِ فکر کا ایک اور شاہدِ عدل پیش کیا۔ اللہ تعالیٰ اربابِ ذوق کو ان کی شگفتہ تالیفات وانتخابات سے مزید مستفید فرمائے، آمین۔ محمدیوسُف بنّوری سہ شنبہ، ۸؍ ربیع الاوّل ۱۳۹۶ھ رائے عالی حضرت مولانا محمد منظور نعمانی صاحب دامت برکاتہم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم مکرمی مولانا حکیم محمد اختر صاحب دامت فیوضکم السّلام علیکم ورحمۃ اﷲ وبرکاتہٗ آپ کی تالیف کتاب’’ معارفِ مثنوی‘‘ کا مطالعہ شروع کیا، جب تک نیند نے مجبور نہیں کیا پڑھتا رہا۔ کتاب کو بہت قابلِ قدر اور لذیذ پایا۔ مجھے برابر اس کتاب کا اشتیاق رہا،محترم حضرت مولانا ابرار الحق صاحب دامت برکاتہم ایک دن عیادت کے لیے تشریف لائے اور آپ کی اس کتاب کا تحفہ ساتھ لائے، اس وقت سے یہ کتاب برابر میرے قریب رہتی ہے۔ الحمدللہ اس سے بہت نفع ہوا۔ شکرگزار اور دُعا کا خواست گار والسلام محمد منظور نعمانی ۴؍ذوالحجہ ۱۳۹۷ھ