روح کی بیماریاں اور ان کا علاج |
س کتاب ک |
|
نالۂ غمناک دریادِ مرشد پھولپوری نظم کنندہ: احقر اختر عفا اللہ عنہ یہ کس کا جنازہ لےکر ہم پاپوش ؎ نگر کو جاتے ہیں یہ کس کی جدائی سے زخمی ہم قلب و جگر کو پاتے ہیں کس رشک قمر کو دفنانے ہم دل کو سنبھالے جاتے ہیں سینوں سے کلیجے خوں ہوکر کیوں منہ کو ہمارے آتے ہیں لمحات گزشتہ صحبت کے جب دل کو مرے یاد آتے ہیں اک ہوک سی دل میں اٹھتی ہے اور نالے فلک تک جاتے ہیں صحبت میں تمہاری اے مرشد اک عمر ہماری گزری ہے اب آج ہمارے وہ لمحے یاد آ کے ہمیں تڑپاتے ہیں الطاف تمہاری صحبت کے اب آہ کہاں ہم پائیں گے دنیا ہی اندھیری ہے ہم کو گھبرا کے جدھر بھی جاتے ہیں اک دن وہ ہمارا تھا اخترؔ صحبت میں ہم ان کی رہتے تھے اب آہ جدائی کے غم میں آنکھوں سے لہو برساتے ہیں ------------------------------