روح کی بیماریاں اور ان کا علاج |
س کتاب ک |
|
انتباہ:اگر ضعف ہو تو مصلح کے مشورے سے ذکر کی تعداد کم کردیں اور بدون مشورۂ شیخ یہ دستور تزکیۂ نفس کچھ مفید نہیں۔ شیخ سے اطلاعِ حال و اتباعِ تجویزو انقیاد کا سلسلہ بذریعۂ صحبت اور مکاتبت جاری رہنا بھی ضروری ہے۔ چند روز کی محنت ہے پھر راحت ہی راحت دونوں جہاں میں ان شاء اﷲ تعالیٰ! عطا ہوگی۔ جمعہ کو قبیل مغرب گھڑی قبولیت کی ہوتی ہے، اﷲتعالیٰ سے دُعا کرتا ہوں کہ اس رسالے کو اپنی رحمت سے قبول فرماویں اور سالکین و مشایخ کے لیے نافع فرماویں،آمین۔ رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا اِنَّکَ اَنْتَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ وَمَا تَوْفِیْقِیْ اِلَّا بِاللہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ محمد اختر عفااﷲعنہ ۲۲؍ جمادی الثانی ۱۳۹۲ھ یوم الجمعۃ ،قبیل مغرب أ أ أ أ