روح کی بیماریاں اور ان کا علاج |
س کتاب ک |
|
۴) کسی وقت ہر روز ۱۰۰؍ مرتبہ درج ذیل درود شریف پڑھ لیا کریں: صَلَّی اللہُ عَلَی النَّبِیِّ الْکَرِیْمِ وَ بَارَکَ وَسَلَّمَ ۵) مراقبہ بصیر و خبیر ہونے کا کہ حق تعالیٰ مجھے دیکھ رہے ہیں۔ (۳ منٹ) ۶) بد نگاہی کے مضرات کے متعلق تحریر کردہ عبارات کو ہر روز پڑھنا۔ (۳ منٹ) ۷) خیانت چشم و قلب کی بلوغ سے اس وقت تک خصوصی استغفار اور حفاظت کی دُعا اور ان خیانتوں کے مضرات کا مراقبہ ۔ (۳ منٹ) ۸) مراقبۂ عذابِ جہنم تفصیلی طور سے جیسا کہ تحریر کیا گیا ہے۔ (۵منٹ) ۹) آیات و احادیثِ و عیدوخوف کا مطالعہ جو تحریر کی گئیں۔ (۳ منٹ) ۱۰) ابتدائے آفرینش سے اب تک کے انعاماتِ الٰہیہ کا استحضار اوران پر شکر۔(۱۰ منٹ) ۱۱) مراقبۂ موت اور روح کا بدون تن کے تنہا حق تعالیٰ کے حضور میں حاضر ہونے کا تصور اور دعا خاتمہ بالخیر کرنا۔ (۵منٹ) ۱۲) ۱۰۰ ؍مرتبہ ذکر اللہ اللہاس تصور سے کرنا کہ ہر بُنِ مو سے اﷲ اﷲنکل رہا ہے اور کائنات کے ہر ذرّہ سے ذکر جاری ہے۔ یہ معمولات اگر ایک وقت میں نہ ہوسکیں تو دو مجلسوں میں ادا کرلے۔ نوٹ:ان تدابیر کے باوجود بھروسہ صرف حق تعالیٰ کےفضل پر رہنا چاہیے۔ بغیر ان کی عنایت کے کچھ کام نہیں چلتا ؎ ذرّۂ سایۂ عنایت بہتر است از ہزاراں کوششِ طاعت پرست اےاللہ! آپ کی عنایت کےایک ذرّے کاسایہ بھی عبادت گزار کی ہزاروں عبادتوں سے بڑھ کر ہے۔ یہ تدابیر مذکورہ بھی عنایتِ حق کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے ہی تحریر کی گئی ہیں۔