روح کی بیماریاں اور ان کا علاج |
س کتاب ک |
|
صاحب دامت الطافہم نے احقر کو ایک عریضے کے جواب میں ازراہِ کرم یہ ارقام فرمایا کہ حق تعالیٰ آپ کو نفس و شیطان کے مکر و فریب سے مامون فرمائیں اور آپ کو نفس و شیطان کے مکروفریب کے توڑنے میں کمال عطا فرمائیں،آمین۔ حضرتِ اقدس کے ان دُعائیہ کلمات کو پڑھ کر جس قدر احقر کو مسرت ہوئی وہ بیان سے باہر ہے۔ حق تعالیٰ اپنی رحمت سے اس ناکارہ کے لیے حضرتِ اقدس کی جملہ دُعاؤں کو قبول فرماویں، آمین۔ دراصل یہ دُعا اس قدر جامع دُعا ہے جو ہر سالک کے لیے ابتدا تا انتہا اشد ضروری ہے۔ ۲) قُلۡ لِّلۡمُؤۡمِنِیۡنَ یَغُضُّوۡا مِنۡ اَبۡصَارِہِمۡ وَ یَحۡفَظُوۡا فُرُوۡجَہُمۡ ؎ حق تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں کہ آپ( صلی اﷲ علیہ وسلم) مسلمان مردوں سے کہہ دیجیے کہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں اور اپنی شرم گاہوں کی حفاظت رکھیں اور مسلمان عورتوں سے کہہ دیجیے کہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں اور اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کریں۔ فائدہ:حق تعالیٰ نے اِس آیت میں آنکھوں کی حفاظت اور شرم گاہ کی حفاظت کو ساتھ ساتھ بیان فرماکر یہ سبق بھی دے دیا کہ شرم گاہ کی حفاظت آنکھوں کی حفاظت پر موقوف ہے۔ جس نے آنکھوں کی حفاظت کا اہتمام نہ کیا اُس کی شرم گاہ کی حفاظت خطرے میں ہے۔ ۳) وَ لَا تَقۡرَبُوا الزِّنٰۤی اِنَّہٗ کَانَ فَاحِشَۃً ؕ وَّ سَآءَ سَبِیۡلًا ﴿۳۲﴾ ؎ اور زنا کے پاس بھی مت پھٹکو، بلاشبہ وہ بڑی بے حیائی کی بات ہے اور بُری راہ ہے۔ فائدہ: حق تعالیٰ نے اس آیت میں زنا کے قریب جانے کو بھی حرام فرما کر یہ سبق دے دیا کہ جو اسبابِ زنا سے قریب کرنے والے ہیں اُن سے بھی بچو کہ مقدمہ حرام کا حرام ہوتا ------------------------------