روح کی بیماریاں اور ان کا علاج |
س کتاب ک |
|
کرنا اتنا خوفناک نہیں سمجھتا جتنا غلام اَمرد کا خوف کرتا ہوں۔ ۶)ایک بزرگ فرماتے ہیں کہ ہر بدنظری سے ایک تیر شیطان کا لگتا ہے، اب اگر دوسری مرتبہ اُس خیال سے دیکھے گا کہ دوسری بار اچھی طرح دیکھ کر دل کو خوب تسلی دے دیں تاکہ خلش ختم ہوجاوے تو یہ حماقت ہے، خلش ختم ہونے کے بجائے اور اضافہ ہوگا کیوں کہ ایک تیر کے بعد دوسرا تیر کھانا زخم کو گہرا کرتا ہے زخم کو بھرتا نہیں۔ خوب سمجھ لیجیے۔ خلاصہ یہ ہے کہ ؎ گر گریزی بر اُمید راحتے زاں طرف ہم پیشت آید آفتے ہیچ کنجے بے در و بے دام نیست جز بخلوت گاہِ حق آرام نیست اﷲ تعالیٰ کو چھوڑ کرجہاں بھی راحت کی اُمید پر جاؤ گے وہاں آفت ہی آفت پاؤ گے، کوئی گوشہ بے پریشانی و فتنہ نہیں سوائے اِس کے کہ آرام صرف خلوت میں حق تعالیٰ شانہٗ کی یاد میں ہے ؎ خدا کی یاد میں بیٹھے جو سب سے بے غرض ہو کر تو اپنا بوریا بھی پھر ہمیں تختِ سلیماں تھا پھرتا ہوں دل میں یار کو مہماں کیے ہوئے روئے زمیں کو کوچۂ جاناں کیے ہوئے أ أ أ أ