روح کی بیماریاں اور ان کا علاج |
س کتاب ک |
|
مت دیکھنا سفیدیٔ ریش دراز کو ہے نفس نہاں ریش مسود لیے ہوئے اہل اﷲ کی صحبت میں جو دن گزر جائیں تو اُن کو غنیمت سمجھنا چاہیے۔ اور احقر عرض کرتا ہے کہ جس شخص کو یہ تمنا ہو کہ وہ جنّت کامزہ دُنیا میں چکھ لے تو اُس کو چاہیے کہ کسی اﷲ والے کی صحبت میں بیٹھے، عاشقانِ حق کی صحبت میں ان شاء اﷲ تعالیٰ وہ سکون ملے گا جو سلاطین کو خواب میں بھی میسر نہیں ہے۔ اِسی مضمون پر احقر کا شعر ملاحظہ ہو ؎ میسر چوں مرا صحبت بہ جانِ عاشقاں آید ہمیں بینم کہ جنّت بر زمیں از آسماں آید جب عاشقانِ حق کی صحبت مجھے میسر ہوجاتی ہے تو مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جنّت زمین پر آسمان سے اُتر آئی ہے۔اہل اﷲ کی صحبت کے لطف کو احقر نے چند اشعار میں اِ س طرح عرض کیا ہے ؎