روح کی بیماریاں اور ان کا علاج |
س کتاب ک |
|
۳۲) بدنگاہی کرنے والوں کے گردے اور مثانے کمزور ہوجاتے ہیں مادۂمنی رقیق ہوجاتا ہے جس سے پیشاب کے قطروں کی شکایت اور سرعت اِنزال کی شکایت ہوجاتی ہے کمر میں درد، اعصاب اور دل و دماغ کمزور ہو جاتے ہیں۔ ۳۳) بدنگاہی کرنے والوں کی آنکھیں بے رونق اور چہرے پر پھٹکا ربرستی ہے کیوں کہ بدنگاہی کرنے والے اور اُن عورتوں کے بارے میں جو اپنے آپ کو بے پردہ دکھاتی پھرتی ہیں رسولِ اکرم صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ لعنت فرمائے اﷲ ناظر پر بھی اور منظور الیہا پر بھی، اور لعنت کا مفہوم خدا کی رحمت سے دُوری اور محرومی ہے۔ پس ایسے چہروں پر کیسی پھٹکار برسے گی۔ ۳۴) حضرت سیدنا عثمان رضی اﷲ عنہ کی مجلس میں ایک شخص بدنگاہی کرکے آیا تھا آپ نے ارشاد فرمایا کہ کیا حال ہے ایسی قوم کا جن کی آنکھوں سے زنا ٹپکتا ہے۔؎ معلوم ہوا کہ اہل اﷲ کو اپنی بصیرت سے اُن کی آنکھوں سے بدنگاہی کی ظلمت کا ادراک اور شعور ہوجاتا ہے۔ ۳۵) حضرت حکیم الامّت مولانا تھانوی رحمۃ اﷲ علیہ نے لکھا ہے کہ ایک حسین لڑکا جو صالح اور متقی تھا اُس کو ایک بڑے میاں شہوت کی نظر سے بار بار دیکھتے تھے۔ اُس لڑکے کو اپنے قلب کی سلامتی اور نورِ تقویٰ کی برکت سے اُن کی آنکھوں سے ------------------------------